سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد بڑی کمی
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سونے کی مقامی اور بین الاقوامی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث سونا خریداروں کے لیے نسبتاً سستا ہو گیا ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 429 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 86 ہزار 541 روپے کا ہو گیا ہے۔
عالمی بینک کے بعد ایشیائی ترقیاتی بینک کی بھی پاکستان کے لیے قرض کی منظوری
اسی طرح فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار روپے کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 50 ہزار 862 روپے پر آ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں سونے کی فی اونس قیمت 40 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 285 ڈالر ہو گئی ہے۔
Read Comments