برطانیہ نے بڑے پیمانے پر جنگ کی تیاری شروع کردی
برطانیہ نے بڑے پیمانے پر جنگ کی تیاری شروع کردی، مسلح افواج کے وزیر کرنل ایسکاٹ کارنز نے کہا جنگ کے سائے یورپ کے دروازے پر دستک دے رہے ہیں ، برطانیہ کو تیار ہونا ہوگا۔
برطانوی وزیرِ دفاع، ایسکاٹ کارنز نے دی ٹیلیگراف سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یورپ کو اپنے دفاعی اخراجات میں اضافے کے ساتھ اپنی فوجی صلاحیتوں کو بڑھانا ہوگا تاکہ وہ عالمی سطح پر طاقتور دفاعی حکمت عملی بنا سکے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یورپ کو اپنی سیکیورٹی کا زیادہ حصہ خود پر مرکوز کرنا ہوگا، کیونکہ امریکہ کی نظر یورپ کے بجائے دیگر عالمی خطرات پر پڑ سکتی ہے۔
برطانیہ کے میوزیم سے 600 قیمتی نوادرات چوری
کارنز نے مزید کہا کہ برطانیہ اور یورپ کی افواج کو اپنی ”قتالیت“ میں اضافہ کرنا ہوگا، کیونکہ ماضی میں جنگوں میں ہم نے اپنی فوجی طاقت دوسرے ممالک کو سونپ دی تھی۔
انہوں نے کہا، ’ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ ہم اپنی فوجی صلاحیتوں میں اضافے پر کام کر رہے ہیں تاکہ دشمنوں کو کسی قسم کی پوزیشن میں لایا جا سکے۔‘
برطانیہ نے جدید دور کی سب سے بڑی پناہ گزین پالیسی اصلاحات کا اعلان کر دیا
ان کے مطابق، برطانیہ کی دفاعی حکمت عملی میں ایک اہم قدم یہ تھا کہ حکومت نے دفاعی بجٹ کو جی ڈی پی کے 3.5 فیصد تک بڑھانے اور ایٹمی ہتھیار لے جانے والے 12 ایف-35 طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے برطانیہ کو اپنے دشمنوں کے لیے مزید پیچیدگیاں پیدا کرنے کی صلاحیت ملے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ برطانیہ کو غیر ضروری دفاعی ساز و سامان کو ترک کرنے اور جدید ٹیکنالوجی کے مطابق اپنی حکمت عملی کو بہتر بنانا ہوگا۔ کارنز کے مطابق، یوکرین کے خلاف جنگ نے ہمیں سکھایا ہے کہ دفاعی پروگراموں میں کیا چیزیں اب غیر ضروری ہو گئی ہیں اور کس طرح کی تبدیلیاں کرنی ہوں گی۔
یہ تنبیہ اس وقت سامنے آئی ہے جب برطانیہ کے اعلیٰ فوجی عہدیداروں نے کہا ہے کہ حکومت کے موجودہ فوجی منصوبے صرف اضافی اخراجات کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتے۔