شائع 12 دسمبر 2025 09:46am

رجب بٹ کی واپسی کے بعد بیوی اور بیٹے سے ملاقات نہ کرنے پر صارفین سیخ پا

مشہور پاکستانی یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر رجب بٹ ایک بار پھر خبروں میں ہیں، مگر اس بار محور قانونی مشکلات اور تنازعات سے زیادہ ان کی پرسنل لائف ہے۔

برطانیہ سے بےدخل ہونے کے بعد رجب بٹ کو پاکستان واپس آئے ہوئے دو دن ہوچکے ہیں لیکن وہ ابھی تک اپنی اہلیہ ایمان فاطمہ اور نوزائیدہ بیٹے سے نہیں مل سکے ہیں، جب کہ انہوں نے اپنی والدہ سے ملاقات کر لی ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین شدید غصے میں ہیں۔

جوا ایپ تشہیر: رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی وطن واپسی پر ضمانت منظور

رجب بٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ واپسی کے بعد انہوں نے سب سے پہلے اپنی والدہ سے ملاقات کی اور اس کے بعد انہیں سکون محسوس ہوا۔

تاہم، اہلیہ ایمان اور بیٹے کی ملاقات نہ ہونے پر وہ خود کو ادھورا محسوس کر رہے ہیں اور انہیں مس کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ واپس آئے تو سوچا تھا کہ ایمان اور ان کا بیٹا ان کے گھر پر ہوں گے، مگر وہ اپنی والدہ کے گھر پر تھے اور اس وجہ سے ملاقات نہیں ہو سکی۔

رجب بٹ کی اس بات پر سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل دیکھنے کو ملے۔ کئی صارفین نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ اپنے بیٹے کو واقعی یاد کرتے ہیں تو سسرال جانے میں دیر نہیں کرتے۔

ایک صارف نے تو یہ تک کہہ دیا کہ ”اگر آپ اپنی فیملی سے محبت کرتے تو سسرال جا کر فوراً ان سے ملنے جاتے، کیا پولیس وہاں بھی کھڑی ہے؟“

ایک اور صارف نے رجب بٹ کو ”مغرور“ قرار دیا اور کہا کہ ان کے رویے سے واضح ہوتا ہے کہ انہیں اپنی فیملی کی اہمیت اور پرواہ نہیں ہے۔

برطانیہ نے پاکستانی یو ٹیوبر رجب بٹ کو ڈی پورٹ کر دیا

اس کے علاوہ کچھ صارفین نے یہ بھی کہا کہ ایمان بٹ، جب رجب بٹ ملک چھوڑ کر گئے تھے تو حمل سے تھیں اور اب بیٹے کی پیدائش ہو چکی ہے، شاید اپنے شوہر سے ملنا نہیں چاہتیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر رجب بٹ جیل میں چلے گئے تو ایمان کو زیادہ سکون ملےگا، کیونکہ وہ ان سے اپنے لیے خطرہ محسوس کرتی ہیں اور خود کو محفوظ نہیں سمجھتی ہیں۔

واضح رہے کہ رجب بٹ برطانیہ میں رہائش کے دوران ولاگز میں اپنی بیوی سے والہانہ محبت کا اظہار کرتے نظر آتے تھے اور بیٹے کی پیدائش کے وقت ان کے جذبات عروج پر تھے۔ تاہم، ان کے واپس آنے کے بعد اب تک اہلیہ اور بچے سے نہ ملنا صارفین کے لیے ایک سوالیہ نشان بن گیا ہے۔

Read Comments