شائع 07 دسمبر 2025 12:31pm

الیکشن کمیشن کا بیرسٹر گوہر کی بطور چیئرمین پی ٹی آئی تقرری قبول نہ کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے بیرسٹر گوہر علی خان کی چیئرمین پی ٹی آئی کے طور پر تقرری فی الحال قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے جاری خط میں واضح کیا گیا ہے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن پر لاہور ہائیکورٹ کا اسٹے آرڈر برقرار ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حکم امتناع کے باعث تحریکِ انصاف میں کسی نئی تقرری یا شمولیت تسلیم نہیں ہوسکتی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر ردعمل آگیا

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف میں سینیٹر آزاد سینیٹرز کی شمولیت پارٹی کے اندرونی انتخابات سے مشروط قرار دے دیا۔

ہم ٹکراؤ کرنے نہیں آئے لیکن کچھ چیزوں کی وضاحت ضروری ہے، بیرسٹر گوہر

خط کے مطابق بیرسٹر گوہر علی خان کو نہ تو پارٹی چیئرمین کے طور پر کوئی آئینی اختیار حاصل ہے اور نہ ہی الیکشن کمیشن انہیں اس عہدے پر تسلیم کرتا ہے۔

Read Comments