شائع 07 دسمبر 2025 09:50am

تیز رفتار کار کو حادثہ، مرسڈیز اُڑتی ہوئی دو گاڑیوں کے اوپر سے گزر گئی، ویڈیو وائرل

رومانیہ میں ایک دل دہلا دینے والا حادثہ اُس وقت پیش آیا جب تیز رفتار مرسیڈیز کار میڈیکل ایمرجنسی کے شکار ڈرائیور کے سبب بے قابو ہو کر راؤنڈ اباؤٹ کے اوپر سے ہوا میں اُڑتی ہوئی دو گاڑیوں پر سے گزر گئی۔ خوفناک منظر سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوگیا، جس نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب 55 سالہ ڈرائیور ذیابیطس کے باعث گاڑی پر کنٹرول نہ رکھ سکا اور مرسڈیز انتہائی رفتار سے راؤنڈ اباؤٹ کی جانب بڑھی اور وسط میں بنے ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر فضا میں اچھل گئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی نہ صرف راؤنڈ اباؤٹ پر چڑھی بلکہ پوری رفتار کے ساتھ ہوا میں اُڑتے ہوئے دو دیگر گاڑیوں کے اوپر سے گزر گئی۔

ویڈیو میں دکھائی دینے والا یہ منظر بظاہر کسی فلمی سین جیسا لگتا ہے مگر حقیقت میں یہ ایک ہولناک واقعہ تھا۔

رپورٹس کے مطابق گاڑی بال بال ایک بس اور قریب نصب سیکیورٹی کیمرے سے بچی، جبکہ زمین پر واپس آتے ہی شدید ٹکر کا شکار ہوئی۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ فوٹیج دیکھنے والے بھی حیران رہ گئے۔

چینی الیکٹرک کار ساز کمپنی کی حیران کن پیش رفت، صرف پانچ منٹ میں 400 کلومیٹر کی چارجنگ

واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمی ڈرائیور کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی معائنے کے بعد اس نے مزید علاج سے انکار کر دیا۔ حکام کے مطابق خوش قسمتی سے دیگر کسی موٹر سوار کو شدید نقصان نہیں پہنچا۔

حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس نے ایک بار پھر توجہ دلائی ہے کہ میڈیکل ایمرجنسی کس طرح لمحوں میں خطرناک صورتحال پیدا کر سکتی ہے۔

Read Comments