خاقان شاہنواز اور سبینہ سید نے منگنی کرلی
پاکستان شو بز انڈسٹری کے دو باصلاحیت اور مقبول نوجوان اداکار، خاقان شاہنواز اور سبینہ سید نے بالآخر اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرتے ہوئے منگنی کا اعلان کر دیا ہے۔ دونوں اداکار تچند سالوں میں ہی اپنی منفرد اداکاری اور کامیاب ڈراموں کے باعث نمایاں مقام حاصل کرچکے ہیں۔
حال ہی میں سبینہ اور خاقان نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک خوبصورت کولیبریشن پوسٹ کے ذریعے منگنی کا اعلان کیا۔
’ماضی کو اچھال کر شہرت حاصل کرنا آسان ہے‘، جویریہ سعود کا سنگیتا کے بیان پر ردِعمل
دونوں روایتی پنجابی لباس میں کھلے میدانوں میں بیٹھے نظر آئے۔ پوسٹ کے کیپشن نے مداحوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی:
”ہمارا تو ہو گیا، آپ لوگ اپنا دیکھ لو“
منگنی کی خبر سامنے آتے ہی مداحوں، دوستوں، ساتھی اداکاروں اور دیگر شوبز شخصیات کی جانب سے نیک خواہشات اور مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ سوشل میڈیا پر اس خوبصورت جوڑی کی پوسٹ کو لاکھوں لائکس اور محبت بھری دعاؤں کے تبصرے مل رہے ہیں۔
سبینہ سید نے اپنے فنی سفر کا آغاز 2017 میں کیا اور جلد ہی اپنی پہچان بنا لی۔ وہ ’مقدر‘ ، ’یقین کا سفر‘ ، ’دوبارہ‘ ، ’ایک اور لو اسٹوری‘ جیسے کامیاب ڈراموں میں اپنی بہترین پرفارمنس دکھا چکی ہیں، جبکہ ان کا نیا پراجیکٹ ’نیلی کوٹھی‘ بھی جلد نشر ہونے والا ہے۔
رجب بٹ کی والدہ کے اپنی بہو کے بارے میں توہین آمیز بیانات پر صارفین سیخ پا
دوسری جانب، خاقان شاہنواز نے 2023 میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا اور تھورے ہی عرصے میں بے حد مقبول ہو گئے۔ ان کی شہرت کا آغاز ہٹ ٹی وی ڈرامہ ’یونہی‘ سے ہوا، جس کے بعد ’سکون‘ ، ’مائی ڈئیر سنڈریلا‘ اور ’ویری فلمی‘ میں بھی ان کی اداکاری کو سراہا گیا۔ دونوں اداکار پہلے بھی ایک ساتھ ایک سوشل میڈیا کمپین میں کام کر چکے ہیں۔