شائع 28 نومبر 2025 01:37pm

سری لنکا میں سائیکلون ڈِٹواہ نے تباہی مچادی، 46 افراد ہلاک

سری لنکا میں سائیکلون ڈِٹواہ نے طوفانی بارشوں کے ساتھ تباہی مچاتے ہوئے کم از کم 46 افراد کی جان لے لی اور 23 افراد لاپتا ہیں۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ طوفان آئندہ 12 گھنٹوں میں مزید شدت اختیار کر سکتا ہے، جبکہ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سری لنکا کے مختلف حصوں میں جمعہ کے روز آئے سائیکلون ڈِٹواہ نے شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈز کے باعث ملک بھر میں ہلاکتوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 300 ملی میٹر (تقریباً 11.8 انچ) سے زائد بارش ہوئی، جس کی وجہ سے مشرقی اور وسطی علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر کے مطابق ملک بھر میں 43,991 افراد کو اسکولوں اور دیگر عوامی پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا، جن میں چھتوں پر پھنسے ہوئے خاندان بھی شامل ہیں۔

سائیکلون کے باعث اسکول بند، ریل خدمات معطل، اور کولمبو اسٹاک ایکسچینج نے بھی تجارت جلد ختم کرنے کا اعلان کیا۔

ہانگ کانگ میں شدید بارشیں، 150 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر کے ایمرجنسی آپریشنز کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر ایس دھرم وکرما نے رائٹرز سے گفتگو میں کہا، ’ہم سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں، لیکن کچھ دیہات تک رسائی لینڈ سلائیڈز کی وجہ سے مشکل ہے۔ ہم ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ سب کو محفوظ مقام پر پہنچایا جا سکے۔‘

بارش کی خوشی میں گدھوں کی گلاب جامن سے تواضع

مزید برآں، پورٹس اینڈ سول ایوی ایشن کے وزیر انورا کروناتھی لیکے نے بتایا کہ اگر حالات بگڑتے ہیں تو سری لنکا کے اہم ہوائی اڈے سے پروازیں جنوبی بھارت کے تربنڈرم یا کوچین ایئرپورٹس پر منتقل کی جا سکتی ہیں۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسقط، دبئی، نئی دہلی اور بنکاک سے آنے والی چھ پروازیں پہلے ہی کولمبو کے بندرائیک بین الاقوامی ہوائی اڈے سے موڑ دی گئی ہیں۔

Read Comments