شائع 28 نومبر 2025 11:24am

جھوٹ بولنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کروں گی، شگفتہ اعجاز

پاکستان کی مشہور اور باصلاحیت اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنے وزن میں کمی کے حوالے سے حالیہ افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے۔

شگفتہ اعجاز پر گذشتہ کئی دنوں سے شدید تنقید کی جارہی تھی کہ انہوں نے وزن کم کرنے کے لیے ذیابیطس ٹائپ2 کی دوا اوزمپک کا استعمال کیا ہے۔ حال ہی میں انہوں نے ایک نجی ٹی وی شو میں ان الزامات پر خاموشی توڑتے ہوئے وضاحت دی ہے کہ انہوں نے کبھی اوزمپک کا استعمال نہیں کیا۔ شگفتہ نے کہا کہ ایسے تمام چینلز کے خلاف بھی قانونی کارروائی کرنی چاہیے، جنہوں نے اس قسم کی خبریں چلائی ہیں۔

’نفرت نے خودکشی پر مجبور کر دیا تھا‘، سابقہ تنازعات پر فیروز خان جذباتی

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے حیرت ہے کہ لوگوں کے پاس اتنا فارغ وقت ہے کہ وہ دوسروں کی جھوٹی باتوں پرفورا یقین کر لیتے ہیں حالانکہ اگر میں اپنی بات کروں تو میرے پاس تو فرصت ہی نہیں کہ کسی اور کی زندگی میں جھانک سکوں یا ان پر انگلی اٹھا سکوں ۔ لیکن اب تو یہ سب کچھ فیشن بن چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مذہب ہمیں دوسروں کے بارے میں گمان کرنے سے روکتا ہے، مگر لوگوں نے اپنی طرف سے گمان کرکے یقین کرلیا کہ میں نے وزن کم کرنے کے ان دواوں کا استعمال کیا ہے۔

شگفتہ اعجاز نے کہا کہ لوگ میری تصویریں لگا کرپھیلا رہے ہیں ، جس پر مجھے شدید افسوس ہے۔۔ انہوں نے بتایا کہ میری کامیابی کا سفر ایک طویل جدوجہد ہے اور یہ میرے لیے بالکل بھی آسان نہیں تھا۔

بالی ووڈ میں کام کی آفر ٹھکرا دی، عائشہ اظہر کا انکشاف

یاد رہے کہ شگفتہ اعجاز نے پاکستان ٹیلی ویژن سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور آج بھی ہمارے ٹیلی ویژن اسکرینز پر راج کر رہی ہیں۔ وہ نہ صرف ایک اداکارہ ہیں بلکہ ایک کاروباری خاتون اور اب کانٹینٹ کریئیٹر بھی ہیں۔ شگفتہ اپنی ذاتی زندگی کے تجربات کو اپنے مداحوں کے ساتھ یوٹیوب کے ذریعے شیئر کرتی ہیں اور ان کی محنت کا سفر ان کے پرستاروں کے لیے ہمیشہ سے متاثر کن رہا ہے۔

Read Comments