اپ ڈیٹ 26 نومبر 2025 08:03pm

راولپنڈی: لڑکی کے بال کاٹنے میں ملوث افراد افغان باشندے ملوث نکلے، سنگین انکشافات

راولپنڈی میں لڑکی کے بال کاٹنے کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، ابتدائی تحقیقات میں سنگین انکشافات سامنے آگئے جب کہ واقعے میں ملوث 2 ملزمان افغان شہری نکلے۔

راولپنڈی میں لڑکی کے بال کاٹنے کے واقعے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ واقعے میں ملوث دونوں ملزمان افغان شہری ہیں جنہوں نے مبینہ طور پر جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنا رکھے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان پہلے بھی مختلف جرائم میں ملوث رہ چکے ہیں۔ ملزمان کے خلاف چوری، ڈکیتی اور منشیات فروشی کے مقدمات کا ریکارڈ موجود ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران یہ بھی معلوم ہوا کہ دونوں افراد راولپنڈی کی یونین کونسل نمبر 22 میں رہائش پذیر تھے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت، جعل سازی اور سابقہ جرائم سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے جبکہ واقعے سے متعلق دیگر پہلوؤں کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔

Read Comments