شائع 26 نومبر 2025 01:06pm

گھریلو تشدد: سلینا جیٹلی نے طلاق کا اعلان کردیا

بولی ووڈ اداکارہ سیلینا جیٹلی نے اپنے شوہر پیٹر ہیگ کے خلاف گھریلو تشدد کی شکایت درج کرانے کے بعد طلاق کا اعلان کر دیا ہے۔

44 سالہ اداکارہ نےاپنی نجی زندگی کو زیادہ تر عوامی نظر سے دور رکھاہے ،تاہم اس اعلان کے فورا بعد انہوں نے، جس میں اپنے ذاتی درد اور تنہائی کے بارے میں کھل کر بات کی۔ اداکارہ نے اپنی تصویر کے ساتھ ”#courage #divorce“ کے ہیش ٹیگ لگائے۔

کنال کامرا کی ’آر ایس ایس‘ پر طنزیہ شرٹ نے نیا ہنگامہ کھڑا کردیا

سیلینا نے پوسٹ میں لکھا، ”اپنی زندگی کے سب سے طاقتور اور طوفانی طوفان کے درمیان، میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ مجھے اکیلے لڑنا پڑے گا، بغیر کسی والدین کے، بغیر کسی سپورٹ سسٹم کے… میرے والدین، میرا بھائی، میرے بچے، اور وہ شخص جس نے میرے ساتھ کھڑے ہونے، محبت کرنے، میری دیکھ بھال کرنے اور ہر تکلیف کا سامنا کرنے کا وعدہ کیا تھا، وہ سب میرے ساتھ نہیں ہیں۔“

سیلینا نے اپنی تکالیف کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ زندگی نے ان سے سب کچھ چھین لیا۔ انہوں نے کہا، ”زندگی نے مجھ سے سب کچھ چھین لیا۔ وہ لوگ جن پر میں نے اعتماد کیا تھا، وہ پیچھے ہٹ گئے۔ وہ وعدے جو میں نے کیے تھے، وہ خاموشی میں ٹوٹ گئے۔ لیکن طوفان مجھے ڈبو نہیں سکا، اس نے مجھے بچایا۔ اس نے مجھے پرتشدد پانیوں سے نکال کر گرم ریت پر ڈال دیا۔ اس نے مجھے میری اندر کی عورت سے ملوایا، جو مرنے سے انکار کرتی ہے۔“

سیلینا نے اپنی فوجی پس منظر کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سختی، عزم اور حوصلے کے ساتھ زندگی گزارنے کا سبق سیکھا ہے۔ ”میں فوجی افسر کی بیٹی ہوں۔ مجھے سکھایا گیا ہے کہ جب دنیا مجھے گرانا چاہے تو اُٹھنا ہے، جب دل ٹوٹے تو لڑنا ہے، اور جب میں غلطی کا شکار ہوں تو رحم نہ دکھانا ہے۔“

انہوں نے تصدیق کی کہ وہ طلاق کے لئے باقاعدہ طور پر درخواست دے چکی ہیں اور اب ان کی توجہ اپنی عزت اور بچوں کے تحفظ پر مرکوز ہے۔

’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ کے اداکاروں کی 23 سالہ محبت کامیاب

انہوں نے واضح کیا کہ قانونی کارروائی جاری ہونے کی وجہ سے وہ مزید تفصیلات نہیں دے سکتی ہیں اور جو لوگ باضابطہ معلومات چاہتے ہیں، وہ ان کی قانونی ٹیم سے رابطہ کریں۔

سیلینا نے اپنی پوسٹ کو عزم اور امید کے ساتھ ختم کیا اور ایک وعدہ کیا کہ ”یہ سال مجھے نہیں توڑے گا۔ یہ وہ سال ہے جب میں طوفان سے بلند ہو کر اُٹھوں گی۔ یہ وہ سال ہے جب میں سب کچھ واپس حاصل کروں گی جو مجھ سے چھینا گیا تھا۔“

سیلینا جیٹلی نے اپنے شوہر پیٹر ہیگ پر ”شدید ذہنی، جسمانی، جنسی اور زبانی زیادتی“ کا الزام عائد کیا ہے، اور کہا ہے کہ یہ زیادتیاں اتنی شدید تھیں کہ انہیں آسٹریا چھوڑ کر بھارت واپس آنا پڑا۔

سیلینا جیتلی نے 2011 میں آسٹریا میں پیٹر ہیگ سے شادی کی تھی اور ان کے دو جڑواں بیٹے ہیں جو 2012 میں پیدا ہوئے۔ 2017 میں، ان کے دوبارہ جڑواں بچے پیدا ہوئے، مگر بدقسمتی سے ایک بچے کا انتقال ہائپولاسٹک ہارٹ سنڈروم کی وجہ سے ہو گیا۔

Read Comments