اپ ڈیٹ 26 نومبر 2025 10:40am

پی ٹی آئی کا مصالحتی گروپ سرگرم، اہم رہنماؤں سے ملاقاتوں کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کا مصالحتی گروپ ایک بار پھر میدان میں آ گیا ہے، جس کے ارکان اس ہفتے کوٹ لکھپت جیل میں قید مرکزی رہنماؤں سے ملاقاتیں کر کے بانی پی ٹی آئی تک اہم پیغامات پہنچانے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا مصالحتی گروپ دوبارہ متحرک ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گروپ کے اہم ارکان فواد چوہدری، عمران اسماعیل اور مولوی محمود، اسی ہفتے مختلف رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے تاکہ کوٹ لکھپت جیل میں موجود پارٹی قیادت تک اہم پیغام پہنچایا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق، مصالحتی گروپ کی کوٹ لکھپت جیل میں شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر یاسمین راشد سے ملاقات متوقع ہے۔ اسی طرح لاہور میں عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید سے ملاقات کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کا این اے 129 لاہور کا ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان

بتایا جا رہا ہے کہ گروپ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور دیگر ہم خیال ساتھیوں سے بھی ملے گا، تاکہ پیغامات اور تجاویز کا مکمل تبادلہ کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ، بانی تک حتمی پیغام پہنچانے کے لیے ایک سینئر وکیل سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تمام ملاقاتیں اسی ہفتے کے دوران کیے جانے کا امکان ہے۔

Read Comments