سردیوں میں گیزر چلانے کی تکنیکس جو بجلی کا بل کم کردیں گی
سردیوں کا موسم شروع ہوتے ہی گرم پانی کی ضرورت بڑھ جاتی ہے، اور اس کے ساتھ ہی گیزر کے استعمال سے بجلی کے بل میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ گیزر کا استعمال بھی جاری رہے اور بجلی کا بل بھی کم آئے تو یہاں کچھ آسان ٹپس دی جا رہی ہیں جنہیں اپنا کر آپ بجلی کے اخراجات میں نمایاں کمی لا سکتے ہیں۔ گیزر کا درست استعمال اور جدید ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھا کر آپ اپنے ماہانہ اخراجات میں بڑی بچت کر سکتے ہیں۔
کم گیس پریشر میں گیزر بند کیے بغیرلگا تار چلانے کا آسان طریقہ
گیزر کو زیادہ دیر تک نہ چلائیں
بہت سے لوگ گیزر کو چلتا چھوڑ دیتے ہیں جس سے بجلی کا زیادہ خرچ ہوتا ہے۔ گیزر کا پانی بہت تیزی سے گرم ہو جاتا ہے، لہٰذا اسے صرف چند منٹوں کے لیے آن کریں اور پھر بند کر دیں۔ اس سے نہ صرف بجلی کی بچت ہوگی بلکہ گیزر کی عمر بھی بڑھ جائے گی۔
آٹو کٹ فیچر کا فائدہ اٹھائیں
آج کل کے جدید گیزر آٹو کٹ فیچر سے لیس ہوتے ہیں جو پانی گرم ہونے کے بعد خود بخود بند ہو جاتے ہیں۔ اگر آپ کا گیزر پرانا ہے اور یہ فیچر موجود نہیں، تو اسے ہاتھ سے بند کرنا اچھا ہے۔ یہ عادت آپ کے بجلی کے بل کو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔
پانی گرم ہونے کی تصدیق کریں
کئی بار لوگ گیزر کو آن کرتے ہیں جب انہیں نہانے یا برتن دھونے کی ضرورت ہوتی ہے، حالانکہ ہر بار اسے آن کرنا ضروری نہیں ہوتا۔ گیزر پانی کو طویل وقت تک گرم رکھتا ہے۔ اس لیے، پہلے نل کو کھول کر چیک کریں کہ آیا پانی پہلے ہی گرم ہے۔ اگر کسی نے گیزر استعمال کیا ہے تو گرم پانی ذخیرہ ہو چکا ہوتا ہے اور آپ کو دوبارہ گیزر چلانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
درست درجہ حرارت کا انتخاب
گیزر کے تھرموسٹیٹ کو 50 سے 60 ڈگری سیلسیس کے درمیان سیٹ کرنا بجلی کے استعمال میں کمی لاتا ہے۔ اس درجہ حرارت پر پانی کافی گرم ہوتا ہے اور گیزر کو بار بار زیادہ گرم کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ زیادہ درجہ حرارت استعمال کرنے سے زیادہ بجلی خرچ ہوتی ہے، اس لیے یہ ایک مفید اور سادہ طریقہ ہے جسے ہر گھر میں اپنانا چاہیے۔
اب گیزر سے کوئی خطرہ نہیں، گیزر کے استعمال کے حفاظتی نکات
پراناگیزر کو تبدیل کردیں
اگر آپ کا گیزر بہت پرانا ہے یا آٹو کٹ جیسی جدید خصوصیات سے محروم ہے، تو نیا گیزر خریدنا ایک اچھا فیصلہ ہو سکتا ہے۔ 5 اسٹار ریٹیڈ گیزر یا انسٹنٹ گیزر توانائی کی بچت کرنے والے ماڈلز ہیں جو پانی کو تیزی سے گرم کرتے ہیں اور بجلی بچانے میں مدد دیتے ہیں۔
گیزر کا استعمال صرف ضرورت کے وقت کریں
اکثر لوگ بغیر ضرورت کے گیزر کو چلانے لگتے ہیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ گیزر صرف اس وقت چلائیں جب ضرورت ہو۔ اس سے آپ کی بجلی کی کھپت میں نمایاں کمی آئے گی۔
سردیوں میں گیزر کا استعمال بڑھ جاتا ہے، لیکن اس کے ساتھ ہی بجلی کے بل میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ ان سادہ اور موثر طریقوں کو اپنا کر آپ گیزر کا استعمال تو جاری رکھ سکتے ہیں، لیکن بجلی کے بل میں نمایاں کمی بھی لا سکتے ہیں۔