شائع 23 نومبر 2025 03:57pm

شردھا کپور شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار

بالی وڈ کی مشہور اداکارہ شردھا کپور فلم کے ایک ڈانس سین کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک طویل ڈانس سیکوینس ریکارڈ کرتے ہوئے شردھا کپور کے پاؤں کی انگلی فریکچر ہوگئی۔

شردھا کپور نوواری ساڑھی اور روایتی زیورات پہنے ہوئے تھیں جب ڈانس کے دوران انہوں نے غلطی سے پورا وزن ایک ہی پاؤں پر ڈال دیا جس کے باعث ان کا توازن بگڑ گیا اور چوٹ لگ گئی۔

لوگ شاہ رخ خان کو کب بھول جائیں گے؟ ویویک اوبرائے نے بتا دیا

حادثے کے بعد ہدایت کار لکشمن اوٹیکر نے شوٹنگ روک دی لیکن شردھا نے اصرار کیا کہ کام جاری رکھا جائے۔

تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق چند گھنٹوں بعد درد بڑھ گیا اور آخرکار یونٹ کو شوٹنگ مکمل طور پر روکنی پڑی۔

’ایتھا‘ مہاراشٹر کی معروف ڈانسر، اداکارہ اور تماشہ آرٹسٹ وتھابائی کی زندگی پر مبنی فلم ہے. وتھابائی کو ریاست کی ثقافتی تاریخ میں ایک عظیم فنکار کا درجہ حاصل ہے اور ان کی زندگی پر بننے والی یہ فلم بھارتی سینما کے لیے ایک اہم منصوبہ ہے۔

فلم ’شعلے‘ کا اصل اختتام جو کبھی سامنے نہ آسکا، وجہ کیا تھی؟

فلم کے ہدایتکار لکشمن اوٹیکر نے اس واقعے کے بعد فوری طور پر شوٹنگ روک دی، لیکن ابھی تک ان سے اس حوالے سے کسی قسم کا کوئی ردعمل یا وضاحت نہیں مل سکی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے لکشمن اوٹیکر سے رابطے کی کوشش کی، مگر تاحال ان سے کوئی جواب موصول نہیں ہو سکا۔

Read Comments