شائع 23 نومبر 2025 11:27am

چین میں نئی کاکروچ کافی وائرل، ذائقہ کیسا ہے؟

چین میں ایک میوزیم کیفے نے کافی کی دنیا میں ایسا تجربہ متعارف کروایا ہے جس نے نہ صرف سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے بلکہ دنیا بھر کے صارفین کو حیران بھی کر دیا ہے۔

45 یوآن کی یہ کاکروچ کافی اپنی انوکھی اور چونکا دینے والی ترکیب کی وجہ سے ہر جگہ موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے۔ اس کافی میں گراؤنڈ کاکروچ پاؤڈر اور خشک میل ورمز شامل کیے جاتے ہیں، جو کافی کے اوپر بھی چھڑکے جاتے ہیں۔

ایک مہینے 50 چوہے کھا کر 14 کلو وزن کم کرنے والی خاتون کا انوکھا چیلنج

ساوتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق یہ کافی بیجنگ کے ایک انسیکٹ-تھیم والے میوزیم میں پیش کی جا رہی ہے، جہاں انتظامیہ کے مطابق اس ڈرنک کو چند ماہ پہلے متعارف کروایا گیا تھا، مگر حال ہی میں اس نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کی۔

ایک ملازم کے مطابق، ’چونکہ ہمارا میوزیم کیڑے مکوڑوں پر مبنی ہے، اس لیے ہم نے سوچا کہ کیوں نہ مشروبات بھی اسی تصور کے مطابق تیار کیے جائیں؟‘

خلا میں بسنے کے بعد انسانوں کو کون سے کیڑے کھانے پڑیں گے؟

دلچسپ بات یہ ہے کہ نوجوان صارفین اس تجربے سے لطف اندوز ہوتے ہیں، جبکہ بچے اور ان کے والدین اکثر محتاط رہتے ہیں اور اس کافی کو آزمانے سے گریز کرتے ہیں۔

میوزیم کیفے کے مطابق اس کافی میں استعمال ہونے والی تمام چیزیں بشمول کیڑوں کا پاؤڈر روایتی چینی دواؤں کی دکانوں سے حاصل کی جاتی ہیں تاکہ معیار اور حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

روایتی طب کے ماہرین کے مطابق کاکروچ پاؤڈر خون کی روانی بہتر کرنے میں مدد دے سکتا ہے جبکہ پروٹین سے بھرپور میل ورمز قوتِ مدافعت بڑھانے میں معاون سمجھے جاتے ہیں۔

کیفے کے مطابق اس عجیب و غریب کافی کے روزانہ 10 سے زائد کپ فروخت ہو رہے ہیں۔

کاکروچ کافی کے ساتھ ساتھ کیفے میں دیگر تجرباتی ڈرنکس بھی پیش کی جا رہی ہیں۔ مثال کے طور پر:

  • پچر پلانٹ کے رس سے بنائی گئی ایک ڈرنک، جس کا ذائقہ عام کافی جیسا بتایا جاتا ہے۔

  • ہالووین کے دوران چیونٹیوں سے بنی کافی بھی پیش کی گئی، جسے صارفین نے کھٹا ذائقہ رکھنے والی ڈرنک قرار دیا۔

چین میں غیر روایتی کافی ترکیبوں کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ اس سے قبل یُونان کے ایک کیفے نے اپنی کافی میں ڈیپ فرائیڈ ورمز شامل کر کے لوگوں کی توجہ حاصل کی تھی۔

Read Comments