شائع 23 نومبر 2025 08:27am

فرانس نے معرکہ حق میں رافیل گرنے کی تصدیق کردی، بھارتی پائلٹس نالائق قرار

امریکا کے بعد اب فرانس نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مئی میں ہونے والی جھڑپ میں بھارتی رافیل طیارے پاکستانی فضائیہ کے سامنے مکمل طور پر ناکام رہے۔ فرانسیسی نیول ایئربیس کے کمانڈر کیپٹن یوک لونے نے واضح الفاظ میں کہا کہ مسئلہ رافیل طیارے میں نہیں تھا بلکہ اصل خرابی بھارتی پائلٹس کی کمزور تربیت اور ناقص مہارت میں تھی۔

شمال مغربی فرانس میں واقع نیول ایئربیس کے کمانڈر کیپٹن لونے نے ایک بین الاقوامی انڈو پیسفک کانفرنس کے دوران اس جھڑپ کے بارے میں اہم انکشافات کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فضائیہ اس رات بھارت سے کہیں زیادہ بہتر تیاری کے ساتھ میدان میں موجود تھی، جبکہ پاکستانی پائلٹس نے انتہائی منظم، پرسکون اور مؤثر انداز میں صورتحال کو سنبھالا۔

امریکا کی وینزویلا کے اوپر پرواز کرنے والی تمام ایئرلائنز کو وارننگ

کیپٹن لونے نے بتایا کہ اس رات 140 سے زائد لڑاکا طیارے فضا میں موجود تھے، جس سے ماحول انتہائی پیچیدہ ہو گیا تھا، لیکن پاکستانی فضائیہ نے بہترین کمانڈ اور کنٹرول کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر لمحے کی صورتِ حال کو بھارت کے مقابلے میں کہیں بہتر طریقے سے ہینڈل کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی پائلٹس رافیل کے جدید ریڈار اور سسٹمز سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ”ریڈار یا رافیل سسٹم ناکام نہیں ہوا، اصل مسئلہ اسے چلانے والے بھارتی پائلٹس کی کمزوری تھی“۔

انڈو پیسفک کانفرنس میں ماہرین نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا یہ فضائی معرکہ عالمی دفاعی حلقوں میں غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ 6 اور 7 مئی کو ہونے والی جھڑپ میں جدید جنگی جہازوں، تربیت یافتہ پائلٹس، اور ایئر ٹو ایئر میزائلوں کی کارکردگی حقیقی جنگی ماحول میں پہلی بار اس قدر واضح طور پر دیکھی گئی۔

بھارتی طیارہ ’تیجس‘ تباہ کیوں ہوا؟ وجہ سامنے آگئی

دنیا بھر کی عسکری قیادت نے اس جھڑپ کو باریک بینی سے مانیٹر کیا تاکہ مستقبل کی فضائی حکمتِ عملی کے لیے اہم نتائج اخذ کیے جا سکیں۔

Read Comments