آج کی بڑی خبریں
- آسٹریلوی شہر پرتھ میں کھیلا گیا ایشیز سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ آسٹریلیا نے 8 وکٹوں سے اپنے نام کرلیا۔ یہ میچ صرف دو روز میں ختم ہوگیا، جہاں آسٹریلیا نے 205 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کرکے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
- رواں سال نوبیل امن انعام جیتنے والی وینزویلا کی اپوزیشن لیڈر ماریا کورینا مچاڈو کو وینزویلا حکومت نے وارننگ دی ہے کہ اگر وہ نوبیل امن انعام وصول کرنے ناروے گئیں تو انہیں مفرور قرار دے دیا جائے گا۔ ماریا مچاڈو پہلے ہی گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوشی کی زندگی گزار رہی ہیں۔
- وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر بجٹ سے ہٹ کر اخراجات کے خصوصی آڈٹ کی شرط قبول کر لی ہے۔
- وفاقی حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
- خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں اور آس پاس کے علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پولیس، سی ٹی ڈی اور دیگر فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر مشترکہ کارروائیاں کیں، جن میں 3 اہم کمانڈرز سمیت مجموعی طور پر 17 دہشتگرد مارے گئے۔
- انڈونیشیا کی سب سے بڑی اسلامی تنظیم ”نہضۃ العلماء“ کی قیادت نے غزہ جنگ میں کھل کر اسرائیل کی حمایت کرنے والے اسکالر کو بلانے پر اپنے چیئرمین یحییٰ چولیل استاقف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
- برطانیہ کے سرکاری نشریاتی ادارے ”بی بی سی“ کے بورڈ کے ایک آزاد ڈائریکٹر شومیت بنرجی نے ٹرمپ ڈاکیومنٹری تنازع پر استعفیٰ دے دیا ہے۔
- امریکا نے مجوزہ امن معاہدہ تسلیم کرانے کے لیے یوکرین کو دھمکی دی ہے کہ اگر کییف نے امریکا کی جانب سے تیار کردہ امن فارمولے پر اتفاق نہ کیا تو اس کے لیے انٹیلی جنس شیئرنگ اور اسلحے کی فراہمی محدود کر دی جائے گی۔
Read Comments