شائع 22 نومبر 2025 02:10pm

بھارتی کرکٹر چھ سال بڑی مسلم خاتون سے محبت کے بعد شادی میں کامیاب

محبت میں اگر سچائی ہو تو کائنات خود اس کو جوڑنے کا راستہ نکال لیتی ہے، اور یہی بات بھارتی آل راؤنڈر شوم دوبے پر صادق آتی ہے۔

شوم کی محبت ایک فلمی انداز میں سامنے آئی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کی ساتھی انجم خان کو چھ سال کی عمر میں فرق کے باوجود اپنا شریک حیات منتخب کیا، نہ صرف مذہبی اختلافات کو عبور کیا بلکہ خاندان کی مزاحمت اور سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ کا بھی مقابلہ کیا۔

نیپال میں بھارتی پرچم لہرانے پر طلحہ انجم نے معافی مانگ لی

شوم دوبے کی کہانی واقعی میں منفرد ہے کیونکہ ان کی بیوی انجم خان مسلم فیملی سے تعلق رکھتی ہیں، جبکہ شوم ایک ہندو فیملی سے ہیں۔ ان دونوں کی محبت نے ثابت کیا کہ محبت اگر سچی ہو تو روایات اور مذہبی فرق بھی اس کے راستے میں رکاوٹ نہیں بن سکتے۔

انجم خان اور شوم دوبے کی ملاقات ایک مشترکہ دوست کے ذریعے ہوئی تھی اور دونوں نے کچھ عرصہ خاموشی سے ایک دوسرے کو جانا، پھر 2021 میں دونوں نے شادی کر لی۔

شادی کے لیے دونوں خاندانوں کی رضامندی حاصل کرنا آسان نہیں تھا کیونکہ ان کے مذاہب مختلف تھے، جس پر دونوں طرف کے خاندانوں کو تحفظات تھے۔ تاہم، ان کی محبت کی طاقت نے دونوں خاندانوں کو قائل کر لیا اور دونوں نے 2021 میں ہندو اور مسلم روایات کے مطابق شادی کی۔ شادی کی تصاویر دونوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں جو کہ ان کے حوصلے اور محبت کی علامت بن گئیں۔

انجم خان 2 ستمبر 1986 کو اتر پردیش میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے فائن آرٹس کی تعلیم حاصل کی اور پھر اداکاری اور ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا۔

انجم خان نے ہندی ٹی وی سیریل، میوزک البمز میں کام کیا ہے اور بالی وڈ میں پروفیشنل وائس اوور آرٹسٹ کے طور پر بھی کام کیا ہے۔ انجم سوشل میڈیا پر بھی کافی فعال ہیں اور ان کے فالوورز کی تعداد بھی زیادہ ہے۔

پانچ شادیاں، تنہا انجام: ’لارا لپّا گرل‘ کی درد ناک داستان

شوم اور انجم کی شادی کے بعد، 2022 میں ان کے پہلے بیٹے آیان کی پیدائش ہوئی۔ ایک سال بعد، 2025 میں دونوں نے اپنے دوسرے بچے، بیٹی محوش کا خیرمقدم کیا۔ یہ جوڑا اپنے دونوں بچوں کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہا ہے۔

پروفیشنل سطح پر، شوم دوبے آج بھی بھارت کی جانب سے ٹی20 بین الاقوامی میچز میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے 2019 میں اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اب تک 46 ٹی20 میچز کھیل چکے ہیں، جس میں انہوں نے 607 رنز بنائے ہیں۔ حالیہ دنوں میں شِوَم دوبے نے آسٹریلیا کے خلاف T20 سیریز میں شرکت کی تھی اور 2025 کے ایشیا کپ کی جیت میں بھی وہ بھارت کے اہم کھلاڑی تھے۔

Read Comments