اپ ڈیٹ 21 نومبر 2025 11:53pm

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان سری لنکا کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز نے سری لنکا اے کو ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے۔ پاکستان شاہینز نے سری لنکا اے کو پانچ رنز سے شکست دے دی ہے۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان شاہینز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے اور سری لنکا اے کو جیت کے لیے 154 رنز کا ہدف دیا تھا۔

شاہینز کے غازی غوری 39 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ معاذ صداقت نے 23 رنز بنائے۔

دوسری اننگز میں ملان کی 40 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، لاستھ 29 اور ویشن 29 رنز بناسکے، سری لنکا کے 8 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم اور سعد مسعود نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ایشیاکپ رائسنگ اسٹارز کا فائنل پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان اتوار کو ہوگا۔

Read Comments