شائع 20 نومبر 2025 11:27pm

برازیل: کوپ 30 کانفرنس کے دوران آتشزدگی، عمارت کو خالی کروا لیا گیا

برازیل میں جاری اقوامِ متحدہ کی ماحولیاتی کانفرنس COP30 کے دوران ایک عمارت میں آتشزدگی کی اطلاع سامنے آئی ہے جس کے بعد مقام کو فوری طور پر خالی کروا لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق یہ واقعہ یہ اُس وقت پیش آیا جب کانفرنس ختم ہونے میں صرف ایک دن باقی تھا۔

رپورٹ کے مطابق آگ ہیلتھ اینڈ سائنس پویلین میں لگی، جو کہ عالمی ماحولیاتی کانفرنس کوپ 30 کے لیے استعمال ہونے والی اہم عمارتوں میں سے ایک ہے۔

ایونٹ کی تکنیکی ٹیم سے تعلق رکھنے والی وکٹوریا مارٹنز اور جولیا آگوئیار نے بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ عملہ حرکت میں آیا اور عمارت کو خالی کرانے کی کوششیں شروع کردی گئیں۔

آتشزدگی کی وجہ اور نقصان کے بارے میں ابھی کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی، تاہم حکام نے تصدیق کی ہے کہ حفاظتی اقدامات کے تحت فوری انخلا کیا گیا تاکہ کسی جانی نقصان سے بچا جاسکے۔

Read Comments