شائع 20 نومبر 2025 03:10pm

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک بھر میں سونے کی قیمت پھر کم ہوگئی۔

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے، فی تولہ سونا 5,000 روپے اور 10 گرام سونا 4,286 روپے سستا ہوگیا ہے۔سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 26 ہزار 562 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 65 ہزار 708 روپے تک آ گیا ہے۔

عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں 50 ڈالر کی کمی ہوئی ہے اور فی اونس قیمت 4,042 ڈالر پر آگئی ہے۔

پاکستان کی مقامی مارکیٹس میں یہ کمی دیکھی گئی ہے، جس کا اثر عالمی مارکیٹ کی نزولی قیمتوں کی وجہ سے آیا ہے۔ اس حوالے سے آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں کئی ہزار روپے کم ہو گئی ہیں، جس کا فائدہ خریداروں کو پہنچ رہا ہے۔

Read Comments