نمبر پلیٹ اپنی، گاڑی کسی اور کی! کراچی کے شہری ای چالان سے پریشان
کراچی میں ای چالان کے حوالے سے ایک کے بعد ایک انوکھے واقعات سامنے آرہے ہیں۔ جہاں ایک شہری کو محض 13 دن کے اندر دو ای چالان موصول ہوئے، وہ بھی ایسی گاڑی کے جس سے ان کا کوئی تعلق نہیں تھا۔ شہری کے مطابق دونوں چالان 10،10 ہزار روپے کے تھے اور دونوں مرتبہ وہی گاڑی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریکارڈ ہوئی، مگر نمبر پلیٹ اس گاڑی کی اپنی نہیں تھی۔
شہری نے بتایا کہ 30 اکتوبر کو پہلا ای چالان موصول ہوا، جبکہ دوسرا چالان 12 نومبر کو بھیجا گیا۔
شہری نے انکشاف کیا کہ چالان میں ظاہر کی گئی گاڑی 2012 ماڈل کی ہے جبکہ ان کی اپنی گاڑی 2015 ماڈل کی ہے، اس لیے واضح ہے کہ کوئی اور ان کی نمبر پلیٹ کا غلط استعمال کر رہا ہے۔
Read Comments