فیصل بینک نے 11ویں آئی آر بی اے ایوارڈز میں ’بہترین اسلامی ریٹیل بینک 2025 (مڈ سائزڈ)‘ کا اعزاز حاصل کر لیا
فیصل بینک لمیٹڈ کو کراچی میں منعقدہ انٹرنیشنل کانفرنس اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس کے تحت منعقد ہونے والا 11ویں اسلامک ریٹیل بینکنگ ایوارڈز میں بہترین اسلامی ریٹیل بینک 2025 (مڈ سائزڈ) کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
یہ نمایاں اعزاز فیصل بینک کی مسلسل خدمت کے اعلیٰ معیار، ملک گیر وسعت اختیار کرتے نیٹ ورک اور ، ڈیجیٹلی طور پر بااختیار اور شریعت کے مطابق ریٹیل بینکنگ خدمات کی فراہمی میں فیصل بینک کی کامیابی کا اعتراف ہے۔
گزشتہ چند سالوں میں بینک نے اپنی پروڈکٹ رینج میں نمایاں اضافہ کیا، ٹیکنالوجی پر مبنی جدید سلوشنز کے ذریعے صارفین کے تجربے کو بہتر بنایا اور تیزی سے بڑھتے ہوئے صارفین کی خدمت کے لیے برانچ نیٹ ورک کو مزید وسعت دی ۔
اس موقع پر فیصل بینک کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر یوسف حسین کا کہنا تھا کہ ہمیں آئی آر بی اے ایوارڈز کمیٹی کی جانب سے یہ اعزاز ملنے پر بے حد فخر ہے۔ یہ ایوارڈ اسلامی بینکاری کے ہمارے عزم اور شریعت کے مطابق مالی معاونت کو زیادہ قابلِ رسائی، جامع اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ بنانے کے ہمارے مشن کی عکاسی کرتا ہے۔