اوپن اے آئی نے اساتذہ کے لیے نیا چیٹ جی پی ٹی متعارف کر دیا
اوپن اے آئی نے اساتذہ کے لیے خصوصی طور پر تیار کردہ چیٹ جی پی ٹی فار ٹیچر کے نام سے ایک نیا اور جامع ورژن متعارف کرا دیا ہے، جسے تعلیمی شعبے میں کمپنی کی اب تک کی سب سے بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ پلیٹ فارم کے–12 اساتذہ اور اسکول ڈسٹرکٹس کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ وہ تدریسی ذمہ داریوں، منصوبہ بندی اور روزمرہ کاموں میں آرٹیفشل انٹیلیجنس کو محفوظ، مؤثر اور اعتماد کے ساتھ استعمال کر سکیں۔
ابتدائی مرحلے میں یہ سسٹم امریکا کے چند منتخب ضلعی اسکولوں میں متعارف کرایا جا رہا ہے، جو مجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ کے قریب اساتذہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔
ایکس نے ’ڈی ایمز‘ کو نئی میسیجنگ ایپ میں بدل دیا
امریکا میں تصدیق شدہ کے–12 اساتذہ اسے جون 2027 تک مکمل طور پر مفت استعمال کر سکیں گے۔ اس کا مقصد اسکولوں کو وقت دینا ہے تاکہ وہ اے آئی کے استعمال کو بہتر انداز میں سمجھ سکیں اور پالیسی سازی کرسکیں۔
اوپن اے آئی نے واضح کیا ہے کہ پلیٹ فارم میں شامل اساتذہ کی معلومات ماڈلز کی ٹریننگ کے لیے استعمال نہیں کی جائیں گی، جو متعدد اسکول انتظامیہ کے اہم خدشے کی براہِ راست وضاحت ہے۔
کمپنی کی نائب صدر برائے تعلیم، لیا بیلسکی کے مطابق بنیادی ہدف اساتذہ کو ایسے اوزار فراہم کرنا ہے جو ان کے روزمرہ کام میں حقیقی مدد دے سکیں۔
ان کے مطابق ، ’ہم چاہتے ہیں کہ اساتذہ نہ صرف AI تک رسائی حاصل کریں بلکہ انہیں ایسا تجربہ بھی ملے جو ان کی عملی ضرورتوں سے ہم آہنگ ہو، تاکہ وہ خود AI کے استعمال کی سمت متعین کر سکیں۔‘
نیا پلیٹ فارم اساتذہ کے لیے کئی ایسے اوزار پیش کر رہا ہے جو عام ورژن میں دستیاب نہیں، جن میں شامل ہیں،
زیادہ استعمال کی گنجائش اور جدید جی پی ٹی۔ 5.1 آٹو ماڈل۔
سرچ، فائل اپ لوڈ، امیج جنریشن اور بیرونی ایپس کے کنیکٹرز۔
گوگل ڈرائیو، مائیکروسافٹ 365 اور کینوا سے براہِ راست رابطہ۔
”ٹیچر مموری“ فیچر، جو استاد کے مضمون، گریڈ اور تدریسی انداز کو ذہن میں رکھ کر بہتر نتائج دیں۔
ادارہ جاتی سطح کے کنٹرولز، SAML SSO لاگ اِن اور ڈومین مینجمنٹ۔
اپنی مرضی کے کلاس روم GPTs بنانے اور دوسرے اساتذہ کے ساتھ شیئر کرنے کی سہولت۔
سام سنگ، ایپل کے مقابلے میں کریڈٹ کارڈ لانچ کرنے کو تیار
یہ قدم ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے جب دو سال قبل چیٹ جی پی ٹی کے عام تعارف نے تعلیمی اداروں میں دھوم مچائی تھی۔ ساتھ ہی دھوکے باز ی، غیر ذمہ دارانہ استعمال اور حقیقی سیکھنے میں کمی جیسے خدشات بھی سامنے آئے تھے۔
اوپن اے آئی کا کہنا ہے کہ یہ نیا ورژن طلبہ کے لیے نہیں بلکہ صرف اساتذہ کو تربیت دینے اور اے آئی کی ذمہ دارانہ استعمال کی راہیں ہموار کرنے کے لیے ہے۔
پہلے مرحلے میں یہ سروس کیلیفورنیا، ٹیکساس، ورجینیا کے بڑے ڈسٹرکٹس میں متعارف ہو رہی ہے۔
اساتذہ اپنی حیثیت کی تصدیق SheerID کے ذریعے اوپن اے آئی کی ویب سائٹ پر کر کے سروس استعمال کر سکتے ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ 2027 کے بعد ممکن ہے کہ اس سروس کے لیے ادائیگی متعارف کرائی جائے، تاہم اسکولوں کو بروقت آگاہ کیا جائے گا اور قیمتیں زیادہ سے زیادہ قابلِ برداشت رکھنے کی کوشش کی جائے گی۔