اپ ڈیٹ 20 نومبر 2025 12:48pm

آج کی بڑی خبریں

  • سپریم کورٹ کے فل کورٹ اجلاس میں ججز کی اکثریت نے ستائیسویں آئینی ترمیم کے خلاف اجتماعی استعفے کی تجویز کو مسترد کر دیا۔

  • آئی ایم ایف نے اپنی ایک رپورٹ میں پاکستان کے اندر پائی جانے والی مسلسل کرپشن اور حکومتی نظام کی کمزوریوں کو کھل کر اجاگر کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ شفافیت، احتساب اور دیانت داری کے لیے فوری طور پر 15 نکاتی اصلاحاتی ایجنڈا شروع کیا جائے۔

  • خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پرٹارگٹڈ آپریشن کیا جس میں مجموعی طور پر بھارتی سرپرستی میں سرگرم 23 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت ”ایٹمی ہتھیار چلانے کے قریب“ تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر پاکستان اور بھارت جنگ کی طرف بڑھتے تو واشنگٹن دونوں پر ”350 فیصد کا بھاری ٹیرف“ عائد کر دیتا۔

  • الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے حویلیاں جلسے میں سرکاری ملازمین سے متعلق دھمکی آمیز بیان پر کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

  • امریکی ریاست ٹیکساس میں دو بڑی مسلم تنظیموں ”مسلم برادر ہُڈ“ اور کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (کیئر) کو دہشت گرد قرار دے دیا گیا ہے۔

  • یوکرین اور روس کی جنگ کو ختم کرنے کے لیے امریکا نے ایک نیا فریم ورک تیار کیا ہے جس میں یوکرین سے کہا گیا ہے کہ وہ روس کے حق میں کچھ علاقہ چھوڑ دے اور اپنی فوج کا حجم کم کرے۔

  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ نیویارک سٹی کے نومنتخب میئر ظہران سے جمعے کو وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔

  • کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو ڈمپر جلانے اور اشتعال انگیزی کے الزام سے بری کر دیا ہے۔

Read Comments