شائع 19 نومبر 2025 10:21pm

پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کر دی

پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کر دی، پی اے اے نے فضائی بندش میں توسیع کا نوٹم جاری کر دیا۔

پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کرتے ہوئے اسے 23 دسمبر تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے اے) نے نیا NOTAM جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق بھارتی طیاروں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود آئندہ ماہ تک بند رہے گی۔

فضائی بندش میں توسیع کے بعد بھارت کے فضائی راستوں پر اثرات برقرار رہیں گے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ فضائی صورتحال بدستور جاری ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے فضائی حدود کی بندش کے بعد بھارتی ایئرلائنز کو طویل روٹس اور اضافی ایندھن کے باعث نمایاں مالی نقصان کا سامنا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایئر انڈیا نے مزید نقصانات سے بچنے کے لیے چین سے درخواست کی ہے کہ اسے صوبہ سنکیانگ کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی جائے، تاکہ متبادل پروازوں کے ذریعے سفر کے وقت اور اخراجات میں کمی لائی جا سکے۔

Read Comments