خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں میں 23 خوارج ہلاک
خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دو مختلف کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 23 دہشت گرد ہلاک کر دیے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پہلا بڑا آپریشن باجوڑ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیا جس کے نتیجے میں اہم سرغنہ سجاد عرف ابوزر سمیت 11 خوارج ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا دوسرا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن بنوں میں ہوا جس میں مزید 12 خوارج ہلاک کردیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائیوں سے دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑا۔ کارروائی کے بعد علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن مزید تیز کردیا گیا ہے۔
Read Comments