آج کی بڑی خبریں
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں امریکا میں ایک کھرب ڈالر تک سرمایہ کاری بڑھانے کا اعلان کر دیا۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اسرائیل کو تسلیم کرنے والے ”ابراہیمی معاہدے“ میں شمولیت کے لیے فلسطین کے دو ریاستی حل کی شرط رکھ دی۔
جاپان کے شہر اوئیتا میں خوفناک آگ نے ایک بڑے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جس کے نتیجے میں 170 سے زائد عمارتیں جل کر خاکستر ہو گئیں، جبکہ ایک شخص اب تک لاپتہ ہے۔
برطانوی خفیہ ایجنسی ”ایم آئی فائیو“ نے الرٹ جاری کیا ہے کہ چین برطانوی ارکان پارلیمنٹ اور عملے کے زریعے جاسوسی کی کوشش کر رہا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت سیز فائر کے بعد پاکستان پر دوبارہ جنگ مسلط کرنے والا تھا۔
امریکی کانگریس نے بدھ کو بھاری اکثریت سے ایک تاریخی قانون منظور کیا ہے، جس کے تحت محکمہ انصاف کو مجبور کیا جائے گا کہ وہ بدنام زمانہ مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق تمام سرکاری ریکارڈ، دستاویزات اور تحقیقات عام کرے۔
Read Comments