شائع 18 نومبر 2025 01:00pm

گروک کا نیا ورژن لانچ: من گھڑت معلومات میں کمی کا دعویٰ

ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ایکس اے آئی نے اپنا نیا اے آئی ماڈل گروک 4.1 ریلیز کر دیا ہے۔

مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس اپ ڈیٹ کا اعلان کیا اور بتایا کہ نئے ماڈل میں پہلے سے زیادہ تیزرفتاری اور قابل اعتماد جوابات دینے کی صلاحیت موجود ہے۔

فیک تصاویر اور ویڈیوز کے نقصانات سے کیسے بچا جاسکتا ہے؟

گروک 4.1 میں نیا کیا ہے؟

ایکس اے آئی کے مطابق گروک 4.1 میں سب سے بڑی بہتری یہ ہے کہ اس میں جھوٹی معلومات یا ”ہیلوسینیشن“ پیدا کرنے کے امکانات تقریباً تین گنا کم ہے۔ کمپنی نے دعویٰ کیا کہ یہ ماڈل تخلیقی، جذباتی اور مشترکہ تعاملات میں پہلے سے کہیں زیادہ ماہر ہے، جبکہ پچھلے ماڈلز کی ذہانت اور قابل اعتمادی برقرار رکھی گئی ہے۔

مسک نے ایکس پر لکھا، ’گروک4.1 ابھی ریلیز ہوا ہے ۔ آپ رفتار اور معیار میں نمایاں بہتری محسوس کریں گے۔‘

جھوٹی معلومات (ہیلوسینیشن) میں کمی

گروک4.1 کو تربیت دینے کے بعد ماہرین نے خاص طور پر معلومات طلب کرنے والے سوالات میں غلط جوابات دینے کی شرح کم کرنے پر توجہ دی۔ کمپنی نے حقیقی دنیا کے سوالات اور FActScore بینچ مارک کا استعمال کرتے ہوئے اس کی جانچ کی، جس میں 500 شخصیات سے متعلق سوالات شامل ہیں۔

ایلون مسک نے ’گروک پیڈیا‘ کا نام بدلنے کی تیاری شروع کردی

اس کے نتائج کے مطابق، فاسٹ ماڈل میں ہیلوسینیشن کی شرح 12 فیصد تھی۔ گروک4.1 میں یہ شرح صرف 4 فیصد رہی، یعنی تقریباً تین گنا کم۔

گروک 4.1 کو 1 نومبر سے 14 نومبر 2025 تک دو ہفتوں کے خاموش ریلیز کے دوران مختلف صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا۔ اس دوران ایکس اے آئی نے نئے ماڈل کے جوابات کا پچھلے ماڈل سے موازنہ کیا اور 64.78 فیصد صارفین نے نئے ماڈل کو ترجیح دی۔

یہ ماڈل اب تمام صارفین کے لیے grok.com، X اور iOS و اینڈروئیڈ ایپس پر دستیاب ہے۔ صارفین ایپ کے موڈ سے گروک 4.1 منتخب کر کے یا آٹو موڈ کے ذریعے ماڈل استعمال کر سکتے ہیں۔

Read Comments