خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 15 دہشتگرد ہلاک
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دو اہم آپریشنز کرتے ہوئے 15 دہشتگرد ہلاک کردیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق یہ کارروائیاں 15 اور 16 نومبر کو کی گئیں، جن کا مقصد ملک دشمن عناصر کا مکمل خاتمہ تھا۔
پہلا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں کیا گیا۔ جہاں فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی پراکسی گروپ فتنہ الخوارج کے 10 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق یہ دہشتگرد علاقے میں بڑے حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
Read Comments