اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا محفوظ فیصلہ جاری
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے محفوظ فیصلہ جاری کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 میں حالیہ ترمیم آئین اور قانون سے متصادم ہے۔ فیصلے کے مطابق خواتین سمیت مخصوص نشستوں پر انتخابات کرانے کی ذمہ داری سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی نہیں، یہ اختیار قانون کے مطابق الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔
فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ انتخابات کے لیے ڈی آر اوز، آر اوز اور دیگر انتخابی عملہ تعینات کرنا الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار ہے، اس لیے کمیشن ہی عدلیہ یا انتظامیہ میں سے اپنے افسران بطور الیکشن عملہ تعینات کرے گا۔
Read Comments