پولیس کا انوکھا کارنامہ ، ’جِن‘ کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا
پنجاب کے ضلع گجرات میں ایک ایسا حیران کن مقدمہ درج کیا گیا ہے جس نے عوام کو چونکا کر رکھ دیا ہے۔ تھانہ ککرالی پولیس نے ایک خاتون کے سابق داماد پر آنے والے جِن کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کے مطابق، خاتون سمیرا ساجد کی جانب سے دی گئی ابتدائی درخواست میں الزام عائد کیا گیا کہ اس کا سابق داماد کبیر اس کے ساتھ زیادتی کرتا رہا، اور یہ سب اُس وقت ہوتا تھا جب کبیر پر مبینہ طور پر ”عادل“ نامی ایک جن حاوی ہو جاتا تھا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ یہ جن اس پر عاشق ہے اور اسی وجہ سے وہ اسے نقصان پہنچاتا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا میڈیکل کرا لیا گیا ہے اور وہ ملزم کبیر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔ پولیس نے مقدمے میں عادل نامی جن کو بھی بطور ملزم شامل کرلیا۔
Read Comments