پولیس کا انوکھا کارنامہ ، ’جِن‘ کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا

متاثرہ خاتون نے انتہائی سخت الفاظ میں پولیس کی کہانی کو غلط قرار دیا
شائع 17 نومبر 2025 09:11am
علامتی تصویر بزریعہ اے آئی
علامتی تصویر بزریعہ اے آئی

پنجاب کے ضلع گجرات میں ایک ایسا حیران کن مقدمہ درج کیا گیا ہے جس نے عوام کو چونکا کر رکھ دیا ہے۔ تھانہ ککرالی پولیس نے ایک خاتون کے سابق داماد پر آنے والے جِن کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق، خاتون سمیرا ساجد کی جانب سے دی گئی ابتدائی درخواست میں الزام عائد کیا گیا کہ اس کا سابق داماد کبیر اس کے ساتھ زیادتی کرتا رہا، اور یہ سب اُس وقت ہوتا تھا جب کبیر پر مبینہ طور پر ”عادل“ نامی ایک جن حاوی ہو جاتا تھا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ یہ جن اس پر عاشق ہے اور اسی وجہ سے وہ اسے نقصان پہنچاتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا میڈیکل کرا لیا گیا ہے اور وہ ملزم کبیر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔ پولیس نے مقدمے میں عادل نامی جن کو بھی بطور ملزم شامل کرلیا۔

AAJ News Whatsapp

واقعے کے بعد متاثرہ خاتون کا ویڈیو بیان بھی سامنے آیا ہے، جس میں اس نے انتہائی سخت الفاظ میں پولیس کی کہانی کو غلط قرار دیا۔ سمیرا ساجد نے کہا کہ میں نے اپنی درخواست میں کہیں بھی جن کا ذکر نہیں کیا، پولیس نے اپنی مرضی سے ”من گھڑت کہانی“ بنا کر ایف آئی آر لکھی ہے۔

خاتون نے الزام لگایا کہ پولیس حقیقت میں اس کے سابق داماد کبیر کو بچا رہی ہے اور الٹا اسے ہی بدنام کیا جا رہا ہے۔ سمیرا نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ اسے انصاف دیا جائے اور اس کے حقیقی ملزم کبیر کو گرفتار کر کے سزا دی جائے۔

punjab

Gujarat Police

SEXUAL ASSAULT CASE

FIR Against Jinn