جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیا جائے گا جیسا مئی میں دیا تھا، فیلڈ مارشل
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ جنگ مسلط کرنے والوں کو اُسی طرح جواب دیا جائے گا جیسا کہ مئی میں دیا تھا، بھارت کے خلاف جنگ میں فتح اللہ کی طرف سے ملی۔
اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم کے اعزاز میں ایوانِ صدر میں تقریب کا انعقاد ہوا جہاں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تقریب میں پذیرائی ہوئی۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، بھارت کے خلاف جنگ میں اللہ نے پاکستان کو سر بلند کیا۔
قرآنی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف جس طرح دشمنوں کی تعداد بڑھی تھی تو وہ مٹی بھی ان کی آنکھوں کو بند کر دیتی تھی۔
عاصم منیر نے کہا کہ جس طرح غزوہ احد میں مٹی ڈالنے سے فتح حاصل ہوئی تھی، اس طرح پاکستان کے سپاہیوں نے مقابلہ کیا۔
Read Comments