شائع 16 نومبر 2025 03:17pm

اسلام آباد کچہری حملہ: خودکش بمبار کا پہلا حملہ کہاں ناکام ہوا؟

اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں گرفتار ملزمان سے تحقیقات کے دوران اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، جن کے مطابق خودکش بمبار نے حملے سے قبل فیض آباد ناکے پر دھماکے کی کوشش کی لیکن بارودی جیکٹ کی پن نہ نکلنے کے باعث وہ کارروائی میں ناکام ہوگیا۔

جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں گرفتار ملزمان سے تفتیش کے دوران اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق خودکش بمبار نے جوڈیشل کمپلیکس میں حملہ کرنے سے پہلے فیض آباد ناکے پر دھماکہ خیز کارروائی کی کوشش کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور فیض آباد ناکے پر دھماکے کے لیے پہنچ چکا تھا، تاہم دھماکا کرنے کے دوران وہ بارودی مواد کی پن نہ نکال سکا جس کے باعث حملہ ناکام ہوگیا۔ ناکامی کے بعد حملہ آور واپس راولپنڈی چلا گیا۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزم نے چند روز بعد اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں حملہ کیا۔ گزشتہ روز انٹیلیجنس اداروں نے ایک درزی کو بھی گرفتار کیا ہے۔

جوڈیشل کمپلیکس دھماکا: خودکش حملہ آور کو کچہری لانے والا شخص گرفتار

جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس، پی ٹی آئی کے رہنما اشتہاری قرار

گرفتار ملزمان نے دورانِ تفتیش مزید انکشاف کیا کہ خودکش جیکٹ پشاور سے خریدی گئی تھی اور وہیں تیار کی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ جیکٹ تیار کرنے والے درزی کو بھی معلوم تھا کہ یہ خودکش حملے میں استعمال ہونے والی جیکٹ ہے۔

تحقیقات مزید جاری ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے معاملے کی مختلف پہلوؤں سے جانچ پڑتال کر رہے ہیں۔

Read Comments