شائع 16 نومبر 2025 01:50pm

فیروز خان کی پوسٹ پر سابقہ و موجودہ اہلیہ کا جھگڑا ، بہن بھی پیچھے نہ رہی

اداکار فیروز خان کی زندگی کے معاملات ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔

حال ہی میں ان کی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان اور موجودہ اہلیہ ڈاکٹر زینب فیروز کے درمیان انسٹاگرام پر کھلا تنازع دیکھنے میں آیا، دونوں کی تلخ کلامی نے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا۔

فیروز خان کی اہلیہ کا گھریلو تشدد سے متعلق بیان، شوہر پر سوالات اٹھنے لگے

یہ واقعہ اس وقت شروع ہوا جب علیزہ سلطان نے فیروز خان کی ایک انسٹاگرام پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا، ”براہِ مہربانی بچوں کے لیے سردیوں کے کپڑے اور یونیفارم بھیج دیں۔“

اس پر فیروز خان کی موجودہ اہلیہ ڈاکٹر زینب چپ نہ رہ سکیں اور فوری طور پر جواب دیا اور کہا، ”ایسی ذاتی باتیں عوامی سطح پر نہیں کی جاتیں۔ اس طرح کے رویے پہلے ہی فیروز خان کی ذہنی صحت پر اثر ڈال چکے ہیں۔ فیملی کو پریشان کرنا بند کریں اور والد اور بھائی کے ذریعے فیروز سے رابطے کی کوشش مت کریں۔“

ڈاکٹر زینب نے مزید کہا کہ علیزہ کو فیروز خان سے رابطہ کرنے یا انہیں پریشان کرنے کا کوئی حق نہیں رہا اور اگر وہ اس سلسلے کو جاری رکھیں تو وہ اپنی طرف سے بھی حقیقت سب کے سامنے بیان کریں گی۔

سجل علی کے ہاتھ کی نمکین چائے بھی پی لوں گا، فیروزخان

بات بڑھنے پر فیروز خان کی بہن نے بھی اس معاملے میں حصہ لیا اور واضح کیا کہ بچوں کے اخراجات کبھی نہیں روکے گئے اور ہر ماہ تقریباً دو لاکھ کی رقم بچوں کے اخراجات کے لیے بھیجی جاتی ہے۔

بات بڑھنے کے بعد مذکورہ پوسٹ انسٹاگرام سے ڈیلیٹ کر دی گئی، لیکن اس سے پہلے ہی اس کے اسکرین شاٹس مختلف سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہو چکے تھے اور صارفین نے اس تنازعے پر اپنی رائے دینا شروع کر دی۔

متعدد صارفین نے کہا کہ یہ ذاتی معاملات عوامی سطح پر لانا درست نہیں، اور بچوں پر بھی اس سے منفی اثر پڑ سکتا ہے۔ تاہم، کچھ لوگوں نے علیزہ کے حق کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے لیے انتظامات کا مطالبہ کرنا اس کا قانونی حق ہے۔

Read Comments