شائع 16 نومبر 2025 02:16pm

ایکس نے ’ڈی ایمز‘ کو نئی میسیجنگ ایپ میں بدل دیا

ٹیکنالوجی کی دنیا مسلسل ترقی کر رہی ہے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز صارفین کے لیے نئی تبدیلیاں، سہولیات، نئی خصوصیات اور ٹولز متعارف کراتے رہتے ہیں۔ اسی سلسلے میں ’ایکس‘ نے اپنے پرانے ڈی ایم سسٹم کو مکمل طور پر تبدیل کر کے ایک جدید چیٹ پلیٹ فارم متعارف کروایا ہے، جسے کمپنی نے “چیٹ” کا نام دیا ہے۔

یہ نئے اپڈیٹ کے ساتھ صارفین اب نہ صرف میسجز بھیج اور وصول کر سکتے ہیں بلکہ وائس اور ویڈیو کالز، فائل شیئرنگ، اور پہلے بھیجے گئے میسجز کو ایڈٹ یا حذف کرنے کے آپشنز بھی استعمال کر سکیں گے۔اس کے ساتھ ہی پرائیویسی کے لیے کئی جدید ٹولز بھی شامل کیے گئے ہیں، جیسے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن اور نوٹیفکیشنز۔ فی الحال یہ فیچر آئی او ایس اور ویب پر دستیاب ہے، جبکہ اینڈرائیڈ ورژن جلد ریلیز کیا جائے گا۔

کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ مستقبل میں وائس میمو کا فیچر متعارف کروایا جائے گا، جس کے ذریعے صارفین چھوٹے آڈیو پیغامات بھیج سکیں گے۔

امریکی سفارت خانے کی پاکستان میں ویزا معلومات ’ایکس‘ پر محدود کر دی گئی

ایکس نے نئے چیٹ ٹولز کی جھلک مہینوں پہلے دکھانا شروع کی تھی۔ اس سال کے آغاز میں کمپنی نے انکرپٹڈ میسجنگ کا ابتدائی ورژن جاری کیا تھا، لیکن تکنیکی مسائل کے باعث اسے مئی میں روک دیا گیا تھا۔ تازہ ترین اپڈیٹ ان ابتدائی پابندیوں کو دور کرتا نظر آتا ہے۔ اب گروپ میسجز اور میڈیا فائلز کو بھی انکرپٹ کیا جا سکتا ہے، البتہ میٹا ڈیٹا، یعنی کہ پیغام کس کو بھیجا جا رہا ہے، وہ غیر انکرپٹڈ رہتا ہے۔

کمپنی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ فی الحال صارفین ’مین اِن دی مڈل‘ اٹیک سے مکمل تحفظ میں نہیں ہیں، جس سے انکرپٹڈ چیٹس کی سیکورٹی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ اگر کوئی فرد، داخلی ملازم یا قانونی حکم کے تحت کسی چیٹ تک رسائی حاصل کرے، تو اس بارے میں کسی صارف کو اطلاع نہیں دی جائے گی۔ ایکس پلیٹ فارم اس مسئلے کے حل کے لیے ایسے ٹولز تیار کر رہا ہے، جن سے صارفین اپنے انکرپٹڈ میسجز کی اصلیت کو تصدیق کر سکیں گے۔

ایلون مسک کو ایک اور دھچکا، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کے خلاف تحقیقات شروع

یہ اپڈیٹ ایکس کے چیٹ پلیٹ فارم کو دیگر بڑے میسجنگ ایپس کے معیار پر لاتا ہے، جس سے صارفین کو آزادی، پرائیویسی اور جدید سہولیات میں اضافہ ملتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی اب بھی کچھ حفاظتی حدود پر کام کر رہی ہے تاکہ مستقبل میں چیٹس مکمل محفوظ ہوں۔

Read Comments