امریکی محکمہ انصاف نے خاموشی سے ٹرمپ کے صدارتی معافی ناموں پر موجود دستخط بدل دیے
امریکی کے محکمہ انصاف نے حال ہی میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جاری کیے گئے کئی معافی ناموں پر موجود دستخطوں کو خاموشی سے تبدیل کر دیا ہے۔ یہ درستگی آن لائن صارفین کی جانب سے اس نشاندہی کے بعد کی گئی جس میں بتایا گیا تھا مختلف معافی ناموں پر بالکل ایک جیسے دستخط موجود ہیں۔
یہ معافی نامے 7 نومبر کی تاریخ کے تھے اور سابق بیس بال اسٹار ڈیرل اسٹرابیری، سابق ٹینیسی اسپیکر گلین کیسادا اور نیویارک پولیس کے سابق سارجنٹ مائیکل مک میہن سمیت کئی افراد کو دیے گئے تھے۔
ماہرینِ دستاویزات نے بھی تصدیق کی کہ ابتدائی طور پر اپ لوڈ کیے گئے معاف ناموں پر دستخط ایک دوسرے کی جیتی جاگتی کاپی تھے۔ اسی تنقید کے چند گھنٹوں بعد محکمہ انصاف نے یہ دستاویزات ویب سائٹ سے ہٹا کر نئی کاپیاں لگائیں جن پر مختلف دستخط موجود تھے۔
محکمہ انصاف نے وضاحت دی کہ ٹرمپ نے تمام معاف ناموں پر خود دستخط کیے تھے، لیکن “ٹیکنیکل غلطی” کے باعث ایک ہی دستخط غلطی سے کئی جگہ اپ لوڈ ہو گئے۔ محکمے کا کہنا ہے کہ اس غلطی سے معافیوں کی قانونی حیثیت پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔