روسی حملوں کے جواب میں یوکرین کا روس کی آئل ریفائنری کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
روس کے کیف پر تباہ کن حملوں کے ایک روز بعد یوکرین نے ماسکو کے قریب ریازان ریفائنری کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ یوکرین کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی روس کی میزائل اور بمباری صلاحیت کو کمزور کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق یوکرین کی فوج نے ہفتے کے روز سوشل میڈیا پر بتایا کہ اس نے روس کے دارالحکومت ماسکو کے نزدیک ریازان ریجن میں واقع ایک آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا ہے۔ یوکرینی فوج کے مطابق یہ حملہ دشمن کی میزائل اور فضائی حملے کی صلاحیت کم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب روس نے جمعے کو یوکرین کے دارالحکومت کیف پر بڑے اور جان لیوا حملے کیے تھے۔ جن میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور تقریباً تین درجن سے زائد زخمی ہوئے تھے، جبکہ رہائشی عمارتیں اور دیگر مقامات بھی نشانہ بنے تھے۔
Read Comments