فیصل بینک نے پاکستان بینکنگ ایوارڈز میں بہترین بینک (مڈ سائزڈ) کا ایوارڈ جیت لیا
فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے دسویں پاکستان بینکنگ ایوارڈز میں پاکستان میں بہترین بینک (مڈسائزڈ) کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔ یہ ایوارڈ ایف بی ایل کی اسلامی بینکاری میں قائدانہ حیثیت، جدت، عمدگی اور صارفین مرکوز ترقی کے عزم کی توثیق ہے۔
فیصل بینک پاکستان کے صف اول کے اسلامی بینکوں میں سے ایک ہے، جس کا ملک بھر میں تقریباً 900 برانچوں پر مشتمل بڑھتا ہوا وسیع نیٹ ورک ہے۔ بینک کو ملنے والا یہ اعزاز اس کی مستحکم کارکردگی، بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل فٹ پرنٹ، ہمہ گیر، ذمہ دارانہ اور جدید شریعہ کمپلائنٹ مالی خدمات فراہم کرنے کی مستقل کاوشوں کا ثبوت ہے۔ کسٹمر فرسٹ اپروچ اور پائیدار ترقی پر مستقل توجہ نے فیصل بینک کو پاکستان کے تیزی سے بدلتے ہوئے مالیاتی منظرنامے میں نمایاں اور قائدانہ مقام پر لاکھڑا کیا ہے۔
فیصل بینک کے صدر اور سی ای او یوسف حسین نے اس کامیابی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا: ”فیصل بینک کو پاکستان کے معروف مالیاتی اداروں میں ایک قرار دینا اعزاز کی بات ہے۔ یہ ایوارڈ تبدیلی کے ہمارے سفر اور شریعہ کمپلائنٹ جدید اور صارف مرکوز مالیاتی حل فراہم کرنے کے عزم کی توثیق کرتا ہے۔ میں اس کامیابی کو اپنے قابل قدر صارفین کے اعتماد اور اپنی ٹیموں کے نام کرتا ہوں جن کے جذبہ اور لگن نے اس کامیابی کو ممکن بنایا۔“