شائع 15 نومبر 2025 12:20pm

اسلام آباد کچہری دھماکا: خودکش جیکٹ تیار کرنے والا درزی گرفتار

اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کچہری دھماکے میں استعمال ہونے والی خودکش جیکٹ تیار کرنے والا درزی گرفتار کرلیا گیا، پشاور میں تیار کی گئی خودکش جیکٹ اسلام آباد لانے والا سہولتکار بھی گرفتار، مزید انکشافات متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق، اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں دھماکے کے لیے استعمال ہونے والی خودکش جیکٹ پشاور میں تیار کی گئی تھی۔ یہ جیکٹ کچھ دن ایک ٹیلر کے پاس رکھی گئی تھی، جسے معلوم تھا کہ یہ خودکش جیکٹ ہے۔ انٹیلیجنس اداروں نے اس ٹیلر کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

مزید معلومات کے مطابق خودکش جیکٹ کو پشاور سے گڑکی بوری کے ذریعے اسلام آباد لایا گیا تھا۔ سہولتکار اور درزی کی گرفتاری کے بعد تحقیقات جاری ہیں اور ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران مزید اہم انکشافات سامنے آنے کا امکان ہے۔ مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

انٹیلیجنس ادارے اس معاملے میں تمام پہلوؤں کو کھنگال رہے ہیں تاکہ حملے کے منصوبہ سازوں تک پہنچا جا سکے اور مستقبل میں ایسے اقدامات کو روکا جا سکے۔

Read Comments