ایران: عوام کی بارش کے لیے دعائیں
ایران میں بدترین خشک سالی خطرناک صورت اختیار کرچکی ہے اور عوام بارش کے لیے دعائیں مانگ رہے ہیں۔ دارالحکومت تہران میں بارشوں کی کمی کے باعث ڈیموں میں پانی کی سطح نصف سے بھی کم ہوگئی ہے، مشہد شہر میں بھی پانی کی سطح خطرناک حد تک گر چکی ہے۔ ایرانی صدر خبردار کرچکے ہیں کہ بارش نہ ہوئی تو دارالحکومت تہران کو خالی کرانے کی نوبت بھی آ سکتی ہے۔
Read Comments