شائع 14 نومبر 2025 01:32pm

اظفر سے اختلافات نے بیٹی کی جذباتی صحت کو بری طرح متاثر کیا، سلمیٰ حسن کا انکشاف

پاکستان کی معروف اور سینئر اداکارہ سلمیٰ حسن کا کہنا ہے کہ ان کے اور سابقہ شوہر اظفر علی کے درمیان اختلافات نے ان کی بیٹی فاطمہ کی جذباتی صحت پر گہرا اثر ڈالا۔

سلمیٰ حسن نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں اپنی ذاتی زندگی اور اس کے اپنی بیٹی پر ہونے والے اثرات پر کھل کر گفتگو کی۔ سلمی کے مطابق، جب فاطمہ صرف آٹھ ماہ یا ایک سال کی تھی، تب ہی ان کے اور اظفر کے درمیان معاملات بگڑنا شروع ہو گئے تھے۔

صبا قمر کے ساتھ تنازع پر صحافی نعیم حنیف کا مؤقف سامنے آگیا

انہوں نے بتایا، ’میری بیٹی اس وقت بہت چھوٹی تھی، لیکن وہ عجیب وغریب حرکتیں کرنے لگی تھی۔ وہ زمین پر لیٹ جاتی، جسم سخت کر لیتی، قے کر دیتی اور سانس روک لیتی۔ یہ سب میرے اور اظفر کے جھگڑوں کے اثرات تھے۔‘

سلمیٰ نے بتایا کہ انہوں نے چھ ماہ تک اسے برداشت کیا اور پھرکئی ماہرین نفسیات سے رجوع کیا۔ ایک خاتون ماہرنفسیات نے انہیں بتایاکہ، ’مسئلہ فاطمہ کا نہیں، بلکہ آپ کا ہے۔ وہ آپ کے اندر کے احساسات کو محسوس کرکے اپنے رویے کے ذریعے ظاہر کر رہی ہے۔‘

اذان سمیع خان کیسے ہمسفر کی تلاش میں ہیں؟

ابتداء میں سلمیٰ نے اس بات پر یقین نہیں کیا، لیکن جب صورتحال قابو سے باہر ہونے لگی، تو انہوں نے اس نکتے پر سوچنا شروع کیا اور پھر تھراپی شروع کی تو معاملات بہتر ہونا شروع ہو گئے۔

واضح رہے کہ اداکارہ سلمیٰ حسن اور اظفر علی نے 2001 میں شادی کی تھی اور ان کی ایک بیٹی فاطمہ ہے۔ تاہم، یہ شادی زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور 2012 میں دونوں کی طلاق ہو گئی۔ بعد ازاں اظفر علی نے اداکارہ نوین وقار سے شادی کر لی تھی۔

سلمیٰ حسن نے اس دوران اپنی بیٹی کے لیے مضبوط ماں ہونے کی مثال قائم رکھی اور واضح کیا کہ وہ اپنی بیٹی کے لیے ہمیشہ موجود ہیں اور چاہتی ہیں کہ فاطمہ ایک خوشگوار اور صحت مند ماحول میں بڑی ہو۔

Read Comments