شائع 13 نومبر 2025 12:03pm

راشد خان کی دوسری اہلیہ کون؟ مداحوں نے تصاویر کھود نکالیں

افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور معروف اسپنر راشد خان کی دوسری شادی نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی ہے۔

راشد خان، جنہوں نے اکتوبر 2024 میں پہلی شادی کی تھی، حال ہی میں نیڈر لینڈز میں اپنی فلاحی تنظیم“راشد خان چیریٹی فاؤنڈیشن“ کے اجرا کے موقع پر ایک خاتون کے ہمراہ نظر آئے۔

افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے دوسری شادی کرلی

شائقین نے جیسے ہی ان کی تصاویر دیکھی، قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں کہ یہ خاتون کون ہیں۔ بعد ازاں، راشد خان نے خود انسٹاگرام پر وضاحت دیتے ہوئے تصدیق کی کہ یہ خاتون ان کی دوسری اہلیہ ہیں۔

راشد خان کی دوسری شادی کی متعدد تصاویر انسٹاگرام سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر گردش کر رہی ہیں۔ کچھ صارفین نے تو ان کے نکاح کی ممکنہ تصویری جھلکیاں بھی شیئر کیں، جنہیں ہزاروں لوگوں نے لائک اور شیئر کیا۔

اذان سمیع خان کیسے ہمسفر کی تلاش میں ہیں؟

اگرچہ راشد خان نے اپنی اہلیہ کی شناخت ظاہر نہیں کی، تاہم مداح اب بھی ان کی تصاویر اور تفصیلات جاننے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ کچھ لوگوں نے انہیں انفلوئنسر وزمہ ایوبی سمجھا، لیکن وزمہ نے وضاحت کی کہ وہ تصاویر میں نہیں ہیں اور وہ پہلے ہی کسی اور کے ساتھ شادی شدہ ہیں۔

یاد رہے کہ راشد خان نے 3 اکتوبر 2024 کو اپنی پہلی شادی کی تھی اسی دن ان کے تین بھائیوں نے بھی کابل میں شادی کی، جو ایک شاندار خاندانی تقریب تھی۔ سوشل میڈیا پر راشد خان کے مداحوں نے مختلف ردعمل دیے۔ کچھ نے انہیں خوشیوں کی دعا دی، تو کچھ نے حیرت کا اظہار کیا۔

Read Comments