شائع 12 نومبر 2025 11:52am

بھارتی اینکر ارنب گوسوامی کا مسلمانوں اور کشمیری رہنماؤں کے خلاف نفرت انگیز بیان

بھارت کے معروف مگر متنازع اینکر پرسن ارنب گوسوامی ایک بار پھر مسلمانوں اور کشمیری رہنماؤں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دینے پر تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔

ریپبلک ٹی وی پر نشر ہونے والے پروگرام میں ارنب نے بھارتی مسلمانوں اور سیاسی رہنماؤں پر سنگین الزامات عائد کیے، جنہیں انسانی حقوق کے حلقوں نے نفرت انگیز قرار دیا ہے۔

ارنب گوسوامی نے کہا کہ بھارت کے ’’تعلیم یافتہ مسلمان ملک دشمن‘‘ ہیں اور ملک میں ’’وائٹ کالر جہاد‘‘ چل رہا ہے۔ ان کے بقول مسلمان بھارت کے خلاف ’’سازشوں میں ملوث‘‘ ہیں۔

اپنے شو کے دوران ارنب گوسوامی نے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کو ’’منافق‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’ان پر کبھی بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔‘‘

انہوں نے کشمیری رہنماؤں پر الزام لگایا کہ یہ ’’جعلی سیکولر‘‘ اور ’’دھوکے باز‘‘ ہیں جو وقتی طور پر خاموش رہتے ہیں۔

جھوٹی خبریں پھیلانے کے الزام میں ارناب گوسوامی کے خلاف مقدمہ درج

بھارتی اینکر دھرو راٹھی نے پہلگام واقعے پر مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا

گوسوامی نے ایک بھارتی صحافی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایک خاص صحافی ہے جسے حافظ سعید کو صحافت کا آئیڈیل قرار دینے پر داد ملتی ہے۔‘‘

تجزیہ کاروں کے مطابق ارنب گوسوامی کی جانب سے ’’وائٹ کالر جہاد‘‘ جیسے الفاظ کا بار بار استعمال کشمیری مسلمانوں کے خلاف منظم نفرت انگیز بیانیہ پھیلانے کی کوشش ہے جو صحافتی اصولوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

Read Comments