جاپان میں 6.9 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری
جاپان کے شمال مشرقی علاقے ایواٹے پریفیکچر میں اتوار کی سہ پہر 6.9 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے بعد ساحلی علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔ چند گھنٹوں بعد وارننگ واپس لے لی گئی۔
جاپانی محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 3 منٹ پر ایواٹے کے ساحل سے 16 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔ زلزلے کے فوراً بعد شام 5:12 پر سونامی ایڈوائزری جاری کی گئی۔
رپورٹس کے مطابق ایواٹے کے ساحلی شہروں کوجی اور اوفوناٹو میں 20 سینٹی میٹر تک بلند سونامی لہریں ریکارڈ کی گئیں۔ تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ محکمہ موسمیات نے رات 8:15 بجے سونامی ایڈوائزری ختم کر دی۔ جاپانی بابا وانگا کی پیشگوئی، کیا آج دنیا میں بہت بڑا زلزلہ اور سونامی آنے والے ہیں؟ انڈونیشیا کے صوبہ پاپوا میں 6.5 شدت کا زلزلہ زلزلے کی شدت جاپان کے 10 درجے والے زلزلہ پیمانے پر چار (4) ریکارڈ کی گئی، جو درمیانے درجے کے جھٹکوں میں شمار ہوتی ہے۔ سب سے زیادہ لرزے ایواٹے کے دارالحکومت موری اوکا ، یہابا اور نزدیکی علاقے واکویہ میں محسوس کیے گئے۔ ریلوے کمپنی جی آر ایسٹ کے مطابق زلزلے کے باعث توہوکو شنکانسن بلٹ ٹرین لائن پر عارضی طور پر بجلی منقطع ہو گئی، جس کے بعد میاگی کے سینڈائی اسٹیشن سے لے کر آؤموری کے شن آؤموری اسٹیشن تک ٹرین سروس معطل کر دی گئی۔