بشنوئی گینگ کے 2 مطلوب بھارتی گینگسٹر جارجیا اور امریکا سے گرفتار
بھارت کی سکیورٹی ایجنسیاں ایک بڑی کامیابی میں کامیاب ہوگئیں جب دو انتہائی مطلوب گینگسٹرز، وینکاٹیش گرگ اور بھانو رانا، جو بیرون ملک اپنے گینگز چلا رہے تھے، گرفتار کیے گئے۔ رانا کا تعلق بدنام زمانہ بشنوئی گینگ سے ہے اور دونوں کے نیٹ ورک شمالی بھارت تک پھیلے ہوئے ہیں۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، بھارت سے تعلق رکھنے والے دو درجن سے زائد گینگسٹر ملک سے باہر ہیں اور وہاں سے اپنے گینگز چلا رہے ہیں، ساتھ ہی نئے لوگوں کو بھرتی بھی کر رہے ہیں۔
لارنس بشنوئی گینگسٹر کا بھائی انمول بشنوئی گرفتار
وینکاٹیش گرگ اور بھانو رانا کی گرفتاری سے دونوں کے جرائم کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں اہم معلومات بھی حاصل ہوئیں۔
وینکاٹیش گرگ
وینکاٹیش گرگ ہریانہ کے نایان گڑھ کا رہائشی ہے اور جارجیا میں مقیم تھا۔ اس پر بھارت میں متعدد مقدمات درج ہیں۔ گرگ شمالی بھارت کی ریاستوں ہریانہ، راجستھان اور دہلی سے نوجوان بھرتی کر رہا تھا۔
ذرائع کے مطابق، گرگ بیرون ملک موجود کپل ساگوان کے ساتھ مل کر بھتہ خوری کا گینگ چلا رہا تھا۔ اکتوبر میں دہلی پولیس نے اس گینگ کے چار شوٹرز کو گرفتار کیا تھا جو فائرنگ میں ملوث تھے۔ بھانو رانا بشنوئی گینگ کے لیے کام کر رہا تھا اور امریکا میں خاموشی سے مقیم تھا۔ اس کا تعلق کرنال سے ہے اور وہ طویل عرصے سے جرائم کی دنیا میں سرگرم ہے۔ اس کے نیٹ ورک کی حد ہریانہ، پنجاب اور دہلی تک ہے۔ کپل شرما سے بھتہ مانگنے والا گینگسٹر گرفتار بشنوئی گینگ، جسے لارنس بشنوئی چلاتے ہیں، کئی سنجیدہ جرائم میں ملوث رہا ہے، جن میں پنجابی گلوکار اور سیاستدان سدھو موسے والا، مہاراشٹر کے سابق وزیر بابا صدیقی بہوجن سماج پارٹی کے رہنما گرورام کے قتل کے کیسز، اداکار سلمان خان کو دھمکیاں دینا اور ان کے گھر پر فائرنگ شامل ہیں۔ یہ گرفتاری بھارت کی سکیورٹی ایجنسیز کے لیے ایک اہم کامیابی ہے اور بیرون ملک سرگرم گینگسٹرز کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی میں مددگار ثابت ہوگی۔بھانو رانا اور بشنوئی گینگ