جلی ہوئی لاشیں، چیختے بچے: ایک فون چارجر نے پورے خاندان کی جان لے لی
مصر کے علاقے شبرا الخیمہ میں ایک المناک واقعے میں موبائل فون کے چارجر کی شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ نے ایک پورے خاندان کی زندگی چھین لی۔ باورچی خانے سے شروع ہونے والی آگ نے چند منٹوں میں اپارٹمنٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث ماں، اس کی بہن اور چار بچے جان کی بازی ہار گئے۔
قاہرہ: مصر کے شہر شبرا الخیمہ کے علاقے بیجا م میں جمعرات کی صبح ایک اپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے پورے خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔
چارجنگ پر لگانے کے باوجود اکثر موبائل فون چارج کیوں نہیں ہوتا
حکام کو پڑوسیوں کی اطلاع پر آگ کے بارے میں علم ہوا، جس پر سول ڈیفنس اور سکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوئیں۔
مرنے والوں میں ایک ماں، اس کی بہن اور چار بچے شامل ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ آگ موبائل فون کے چارجر کی شارٹ سرکٹ کے سبب شروع ہوئی۔ عینی شاہدین کے مطابق آگ جمعرات کی صبح سات بجے لگی اور بچوں کی چیخیں سنائی دیں۔ پڑوسی پانی لے کر آگ بجھانے کی کوشش کرنے پہنچے مگر چند منٹوں میں ہی آگ نے پورے اپارٹمنٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ موبائل فون چارج کرتے وقت یہ باتیں یاد رکھیں اپارٹمنٹ کے دروازے پر موجود لوہے کے گیٹ نے بھی اندر داخل ہونے میں تاخیر پیدا کی، جس سے خاندان کو بچانا ممکن نہ ہو سکا۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اپارٹمنٹ کے اندر ایک خصوصی ضرورت والے بچے کو روتے ہوئے دیکھا گیا، جو دھویں کی وجہ سے دم گھٹنے سے ہلاک ہوا۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیگر افراد کی موت بھی دھویں اور شعلوں کے باعث ہوئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ بجلی کا شارٹ سرکٹ اور حفاظتی اقدامات کی کمی اس المناک حادثے کی بنیادی وجہ ہے۔