6 سال تک ایک ہی نمبر سے لاٹری کھیلنے والی خاتون نے لاکھوں ڈالر جیت لئے
چھ سال تک ایک ہی لاٹری نمبر آزمانے کے بعد آخرکار نارتھ کیرولائنا کی ایک خوش قسمت خاتون پر قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی، جس نے ’کیش 5‘ کے ٹکٹ پر ایک لاکھ 54 ہزار 168 ڈالر جیت لیے۔
امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا کے علاقے ہوپ مِلز کی رہائشی باربرا منفرڈ نے چھ سال تک ایک ہی لاٹری نمبر کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھا، اور بالآخر اسی مستقل مزاجی نے انہیں بڑا انعام دلا دیا۔
بھارت کے ساتھ کون سے ممالک امریکا کے گرین کارڈ لاٹری ویزا سے محروم؟
باربرا منفرڈ نے نارتھ کیرولائنا ایجوکیشن لاٹری کے حکام کو بتایا کہ انہوں نے چھ سال قبل ’کیش 5‘ لاٹری کے لیے ایک مخصوص نمبروں کا سیٹ منتخب کیا تھا، جسے وہ ہر ڈرا میں استعمال کرتی رہیں۔
باربرا کے مطابق یہ ان کے اصرار پر نہیں بلکہ ان کی بہن کے مشورے پر تھا۔ انہوں نے بتایا “میری بہن نے کہا تھا انہی نمبروں پر کھیلتی رہو، ایک دن تم ضرور جیتو گی۔”
خاص نمبروں کا چناؤ، بھارتی شہری نے ابوظہبی میں 10 کروڑ درہم کا جیک پاٹ کیسے جیتا؟
پیر کے روز وہی پیش گوئی سچ ثابت ہوگئی جب ’لکی اسٹاپ‘ نامی اسٹور سے خریدا گیا ایک ڈالر کا ٹکٹ ایک لاکھ 54 ہزار 168 ڈالر کے جیک پاٹ کا حق دار ٹھہرا۔
باربرا منفرڈ نے بتایا کہ جب انہوں نے جیتنے والے نمبر چیک کیے تو وہ خوشی سے چیخ اٹھیں۔ ان کے الفاظ میں “میں چیخنے لگی، اوہ میرے خدا! یہ میں ہی ہوں، میں جیت گئی!”
انہوں نے مزید بتایا کہ وہ خوشی اور حیرت کے ملے جلے جذبات سے بے قابو ہو گئیں۔ “میں لاؤنج میں بیٹھی رو رہی تھی، یقین نہیں آ رہا تھا کہ واقعی میں جیت گئی ہوں۔”
باربرا نے کہا کہ وہ اپنی جیت کی رقم سے سب سے پہلے بلز ادا کریں گی۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا، “اب تو مجھے ’کیش 5‘ سے محبت ہو گئی ہے۔”