ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کردی گئی
ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی، اس حوالے سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
بجلی کی قیمتوں میں 48 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔
بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہوگا، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک کے تمام صارفین پر ہوگا۔
بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 5 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔
Read Comments