شائع 08 نومبر 2025 03:20pm

خاتون کی پلکوں میں 250 جوئیں اور ان کے 85 انڈے کیسے نکالے گئے؟

بھارت کی ریاست گجرات میں ایک ایسا انوکھا واقعہ پیش آیا جس نے ڈاکٹروں کو بھی حیران کر دیا۔

سورت کی 66 سالہ خاتون گیتابین کی آنکھوں میں مسلسل خارش اور درد تھا، جس کے باعث وہ کئی دنوں سے سو نہیں پا رہی تھیں۔ جب انھوں نے ساورکنڈلا کے ایک ہسپتال میں ماہر چشم ڈاکٹر مرگانک پٹیل کو دکھایا تو انکشاف ہوا کہ ان کی پلکوں میں 250 زندہ جوئیں اور 85 انڈے موجود ہیں۔

دو گھنٹے طویل علاج

ڈاکٹروں کے مطابق یہ ایک نہایت نایاب حالت تھی جسے طبی زبان میں فیتھریاسِس پالپیبرارم (Phthiriasis Palpebrarum) کہا جاتا ہے۔

خاتون کو 17 سیکنڈ میں 20 تھپڑ: مرچی پاؤڈر سے جیولری شاپ لوٹنے کی کوشش ناکام

چونکہ جوئیں روشنی سے حساس ہوتی ہیں، اس لیے انھیں نکالنے کے لیے خاص آلہ ”میکفرسن“ استعمال کیا گیا۔ پورے عمل کے دوران خاتون کی آنکھوں میں ڈراپس ڈالے گئے تاکہ تکلیف نہ ہو۔یہ عمل تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہا اور جب آخر میں تمام جوئیں اور ان کے انڈے نکال لیے گئے تو گیتابین کو فوراً آرام محسوس ہوا۔

ڈاکٹر مرگانک پٹیل کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنے 21 سالہ کیریئر میں ایسا کیس کبھی نہیں دیکھا۔ ان کے مطابق یہ جوئیں پلکوں کی باریک جلد سے خون چوستی ہیں جس سے شدید خارش، جلن اور سوجن ہوتی ہے۔

ڈکشنری میں نئی اصطلاح ’7-6‘ کا اضافہ، اس کا مطلب کیا ہے؟

یہ بیماری کیوں ہوتی ہے؟

ماہرین کے مطابق یہ جوئیں صفائی کی کمی، پرانے بستروں، تکیوں یا کمبلوں میں چھپ سکتی ہیں اور جسم سے پلکوں تک پہنچ جاتی ہیں۔ بعض اوقات جانوروں کے قریب رہنے یا آلودہ ماحول کی وجہ سے بھی یہ انفیکشن لگ سکتا ہے۔

علامات

پلکوں میں مستقل خارش

آنکھوں میں جلن یا سوجن

نیند میں دشواری

پلکوں پر سفید ذرات یا چپکنے والا مواد

بچاؤ کے آسان طریقے

ڈاکٹر ہرشد آگجا کے مطابق،

دن میں کم از کم دو سے تین بار چہرہ دھوئیں

سونے سے پہلے آنکھیں صاف کریں

تکیے، کمبل اور چادریں باقاعدگی سے دھوئیں

اگر آنکھوں میں خارش یا سرخی برقرار رہے تو فوراً ماہر چشم سے رجوع کریں

’ایک ہفتے کیلئے سورج غائب، امر کرنے والی شعاعیں‘، ٹائم ٹریولر کی رواں سال سے متعلق 5 حیران کن پیشگوئیاں

علاج کے اگلے دن جب گیتابین دوبارہ چیک اپ کے لیے آئیں تو ان کی آنکھیں بالکل صاف اور صحت مند تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وہ کئی ہفتوں بعد سکون سے سو سکی ہیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق، یہ واقعہ نہ صرف ایک نایاب طبی کیس ہے بلکہ صفائی اور خود احتیاط کی اہمیت کا بھی واضح ثبوت ہے، کیونکہ کبھی کبھی ایک معمولی خارش بھی کسی غیر معمولی کہانی کا آغاز بن سکتی ہے۔

Read Comments